یہ زمیں مہکتی ہے ۔ آسماں مہکتے ہیں ۔ عارف قادری

نعت کائنات سے
This is the approved revision of this page, as well as being the most recent.
Jump to navigationJump to search


شاعر : عارف قادری

مطبوعہ : 2017 - بہترین نعت کی تلاش

کیٹگری: 1

کلام نمبر : 38

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

یہ زمیں مہکتی ہے، آسماں مہکتے ہیں

مصطفٰی کی خوشبو سے، دو جہاں مہکتے ہیں


جن گھروں میں ہوتا ہے، ذِکرِ عضمتِ احمد

رحمتِ الٰہی سے، وہ مکاں مہکتے ہیں


عاشقانِ آقا کی، محفلیں ہی بھاتی ہیں

ہم اِنہی بہاروں کے درمیاں مہکتے ہیں


مست کوئی دُوری میں، خوش کوئی حضوری میں

کُچھ یہاں مہکتے ہیں، کُچھ وہاں مہکتے ہیں


اور کون مہکے گا، جس طرح زمانے میں

نعت گو مہکتے ہیں، نعت خواں مہکتے ہیں


ان کے فیض سے عارفؔ، تازگی ہے پھولوں میں

ان کے دم قدم ہی سے، گُلستاں مہکتے ہیں

نئے صفحات

2017 کی بہترین نعت کی تلاش[ماخذ میں ترمیم کریں]

تعارف
کیٹگری 1
کیٹگری 2
کیٹگری 3

کیٹگری 2 کی نعتیں[ماخذ میں ترمیم کریں]

1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24
25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 |44 45 46 47 48
49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔

نئے اضافہ شدہ کلام