جہاں تک ہو سکے عشقِ نبی کی جستجو کرنا ۔ انور مشتاق

نعت کائنات سے
This is the approved revision of this page, as well as being the most recent.
Jump to navigationJump to search

شاعر : انور مشتاق

مطبوعہ : 2017 - بہترین نعت کی تلاش

کیٹگری: 2

کلام نمبر : 39

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

جہاں تک ہو سکے عشقِ نبی کی جستجو کرنا

جہاں تک ہو سکے اس عشق ہی کی گفتگو کرنا


حضور پاک کا ارشاد سب انسان برابر ہیں

نہ تم خلق خدا میں امتیازِ ما و تو کرنا


رسول پاک نے جیسے گزاری زندگی اپنی

انہی کے نقشِ پا کی آرزو و جستجو کرنا


وہ خود بھر دیں گے ان کو نور سے اور اپنی رحمت سے

تم اپنے دیدہ و دل کو انہی کے روبرو کرنا


مدینے میں پہنچ کرتم بھلا دینا غمِ دنیا

اگر ہو گفتگو کرنا وہیں کی گفتگو کرنا


رکوع و سجدہ کا اک سلسلہ رکھنا وہاں قائم

اسی اک سلسلے خود کو ہر دم قبلہ رو کرنا


خداکا اور نبی کا ذکر ہو ورد زباں ہر دم

یہی اک ورد جا کر جابجا اور کو بہ کو کرنا


مسافر کوئی جاتا ہو اگر شہرِ مدینہ کو

تو اس کا ہمسفر ہونے کی ہر دم آرزو کرنا


مدینے میں جو انورؔ وقت آئے گا نمازوں کا

تو رو رو کر وہاں تم اپنے اشکوں سے وضو کرنا

نئے صفحات

2017 کی بہترین نعت کی تلاش[ماخذ میں ترمیم کریں]

تعارف
کیٹگری 1
کیٹگری 2
کیٹگری 3

کیٹگری 2 کی نعتیں[ماخذ میں ترمیم کریں]

1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24
25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 |44 45 46 47 48
49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔

نئے اضافہ شدہ کلام