معاملات میں پیشِ نظر ہے ذات اُنؐ کی ۔شاہد ماکلی

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

200px}link=شاہد ماکلی

شاعر: شاہد ماکلی

مطبوعہ : 2017 - بہترین نعت کی تلاش

کیٹگری: 2

کلام نمبر : 58

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

معاملات میں پیشِ نظر ہے ذات ان کی

کہ اک نمونہ ہے میرے لیے حیات ان کی


شبِ ابد میں چمکتا ہوا چراغ ہیں وہ

فروغِ صبحِ ازل میں تجلیات ان کی


وہ ذات جن پہ خدا خود دُرود بھیجتا ہے

مجال کیا کہ بیاں ہو سکیں صفات اُن کی


خدا کو دیکھنا اور ہم کلام بھی ہونا

حضورِ قلب کی معراج تھی صلوٰۃ ان کی


انھیں دکھائی گئی ہیں نشانیاں جس میں

ہے کتنی برکتوں والی سفر کی رات ان کی


زمین زاد کی حدِ نظر ہی کتنی ہے

بشر کی آنکھ پہ افشا ہوں کیا جہات ان کی


اطاعت ان کی اطاعت خدا کی ہے گویا

سو پیروی ہے مجھے باعثِ نجات ان کی


حضور آپ کے عاشق ہیں کتنے ثروت مند

حضور آپ کی مدحت ہے کائنات ان کی


ہزار شکر کہ مجھ کوبھٹکنے دیتی نہیں

سفر میں روشنی رہتی ہے میرے ساتھ ان کی

نئے صفحات

2017 کی بہترین نعت کی تلاش[ماخذ میں ترمیم کریں]

تعارف
کیٹگری 1
کیٹگری 2
کیٹگری 3

سانچہ میں تکرار پایا گیا: سانچہ:نعت ورثہ ۔ 2017 کی بہترین نعت کی تلاش ۔ کیٹگری 2

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نئے اضافہ شدہ کلام