آپؐ کے دم سے جوانی پہ برستا ہے شباب ۔ نواز کمال

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

Nawaz Kamal.jpg


شاعر: نواز کمال

مطبوعہ : 2017 - بہترین نعت کی تلاش

کیٹگری: 2

کلام نمبر : 61

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

آپ کے دم سے جوانی پر برستا ہے شباب

وجہِ بوئے مشک و عنبر! باعثِ حسنِ گلاب


عقلِ کُل بھی آپ ہیں ختم الرسل بھی آپ ہیں

اے نبی امی لقب اے صاحبِ ام الکتاب


آپ ہی ابرِ سخا ہیں آپ ہی بحرِ کرم

ورنہ ہرپل تشنگی ہے چارسو ریگ و سراب


بے مثال و بےبدل بے عیب ہیں بےداغ ہیں

سیرتِ اقدس نرالی ہے تو صورت لاجواب


بنتِ حوا کو ردائے عزت و عفت ملی

ابنِ آدم کو ملا اس در سے درسِ انقلاب


حسنِ انسانی سے روشن ہوگئے کون و مکاں

آپ نے رخ سے اتارا آدمیت کے نقاب


ہے ازل سے تا ابد سارا زمانہ آپ کا

ہم تو سطحِ زندگی پر چند لمحوں کے حباب

نئے صفحات

2017 کی بہترین نعت کی تلاش[ماخذ میں ترمیم کریں]

تعارف
کیٹگری 1
کیٹگری 2
کیٹگری 3

سانچہ میں تکرار پایا گیا: سانچہ:نعت ورثہ ۔ 2017 کی بہترین نعت کی تلاش ۔ کیٹگری 2

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نئے اضافہ شدہ کلام