ملا کی پارسائی عبث سادگی عبث ۔ نسیمی تاجی

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

link

شاعر : نسیمی تاجی

مطبوعہ : 2017 - بہترین نعت کی تلاش

کیٹگری: 2

کلام نمبر : 27

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

ملا کی پارسائی عبث سادگی عبث

صوفی کی انکساری عبث عاجزی عبث


شاعر کے شعر و فہم عبث شاعری عبث

دانش کی سوچ و فکر عبث آگہی عبث


رہبر کی رہبری و نمائندگی عبث

میدانِ کار زار کا مردِ جری عبث


خسرو کا تاج و تخت عبث خسروی عبث

مکسین کی فقیری و فاقہ کشی عبث


بحر و بر و جبال و گلاب و کلی عبث

مہتاب و آفتاب و نجومِ جلی عبث


صحرا کی دھوپ چھاؤں گلستان کی عبث

جنگل کی خشکی آب رواں کی تری عبث


ہر لمحہ خام وقت غلط ہر گھڑی عبث

ہر نور و ہر تجلی و ہر روشنی عبث


سجدہ عبث رکوع عبث بندگی عبث

روزہ عبث نماز عبث حج بھی عبث


تمہید چھوڑ کہ دے نسیمی یہ صاف صاف

بے الفتِ حضور ہیں چیزیں سبھی عبث

نئے صفحات

2017 کی بہترین نعت کی تلاش[ماخذ میں ترمیم کریں]

تعارف
کیٹگری 1
کیٹگری 2
کیٹگری 3

سانچہ میں تکرار پایا گیا: سانچہ:نعت ورثہ ۔ 2017 کی بہترین نعت کی تلاش ۔ کیٹگری 2

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نئے اضافہ شدہ کلام