ملتی رہی قلم کو سعادت کی روشنی ۔ سمعیہ ناز

نعت کائنات سے
This is the approved revision of this page, as well as being the most recent.
Jump to navigationJump to search

شاعرہ : سمعیہ ناز

مطبوعہ : 2017 - بہترین نعت کی تلاش

کیٹگری: 2

کلام نمبر : 22

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

ملتی رہی قلم کو سعادت کی روشنی

در آئی حرف حرف میں مدحت کی روشنی


آنے سے آپ کے ہوئیں کافور ظلمتیں

عالم میں پھیلی آپ کی رحمت کی روشنی


غارِ حرا میں لے کے جو آئے تھے جبرئیل

سچا کلامِ نور , ہدایت کی روشنی


تا حال ہو رہی ہے وہ برسات نور کی

لمحے نے پائی تھی جو زیارت کی روشنی


ایثار و در گذر کا سبق آپ نے دیا

پھیلائی آپ نے ہے اخوت کی روشنی


عورت کو بخشی آپ نے آکر حیاتِ نو

عزت ملی اسے اور عظمت کی روشنی


صبح و مسا ہے ناز کی بس آرزو یہی

میری نواحِ جاں میں ہو سیرت کی روشنی

نئے صفحات

2017 کی بہترین نعت کی تلاش

تعارف
کیٹگری 1
کیٹگری 2
کیٹگری 3

کیٹگری 2 کی نعتیں

1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24
25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 |44 45 46 47 48
49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61

مزید دیکھیے

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔

نئے اضافہ شدہ کلام