باعث ِ ہر خیر و برکت آپ ہیں ۔ ندیم نوری برکاتی

نعت کائنات سے
This is the approved revision of this page, as well as being the most recent.
Jump to navigationJump to search

شاعر : ندیم نوری برکاتی

مطبوعہ : 2017 - بہترین نعت کی تلاش

کیٹگری: 2

کلام نمبر : 5

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

باعثِ ہر خیر و برکت آپ ہیں

یا نبی رحمت ہی رحمت آپ ہیں


آپ ہی سے ہے وجودِ کائنات

باعثِ ایجادِ خلقت آپ ہیں


آپ کی رویت خدا کی دید ہے

جلواگاہِ ذاتِ وحدت آپ ہیں


"ادن منّی" کہہ کے قربِ خاص میں

حق نے کی جسکی ضیافت آپ ہیں


قربتِ "قوسین او ادنی" میں کی

جس نے خالق کی زیارت آپ ہیں


آپکا حکم اصل میں حکمِ خدا

جانِ جاں, جانِ شریعت آپ ہیں


دل کو راحت ہے ندیم اس بات سے

شافعِ روزِ قیامت آپ ہیں

نئے صفحات

2017 کی بہترین نعت کی تلاش

تعارف
کیٹگری 1
کیٹگری 2
کیٹگری 3

کیٹگری 2 کی نعتیں

1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24
25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 |44 45 46 47 48
49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61

مزید دیکھیے

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔

نئے اضافہ شدہ کلام