حروف و فن کو یقینا" شعور نعت کا ہے ۔ کومل جوئیہ

نعت کائنات سے
This is the approved revision of this page, as well as being the most recent.
Jump to navigationJump to search

link

شاعر ہ: کومل جوئیہ

مطبوعہ : 2017 - بہترین نعت کی تلاش

کیٹگری: 2

کلام نمبر : 28

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

حروف و فن کو یقینا" شعور نعت کا ہے

مجھے بھی اہلِ بصیرت غرور نعت کا ہے


شعور ، فکر، تخیل ،سخن، کلام ، زباں

اک ایک شے پہ جو اترا ہے نور نعت کا ہے


بہت سے معجزے دنیا میں رونما ہوئے ہیں

ہر ایک چیز سے بڑھکر ظہور نعت کا ہے


کچھ ایسا لطف و کرم مل گیا کہ کیا کہنے

سخن کی فصل پہ اترا جو بور نعت کا ہے


تمام نعمتیں اپنی جگہ مگر کومل

ملا زبان کو جو بھی سرور نعت کا ہے

نئے صفحات

2017 کی بہترین نعت کی تلاش

تعارف
کیٹگری 1
کیٹگری 2
کیٹگری 3

کیٹگری 2 کی نعتیں

1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24
25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 |44 45 46 47 48
49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61

مزید دیکھیے

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔

نئے اضافہ شدہ کلام