اک کاروانِ خیر کی چاہت سفر میں ہے ۔ سید محمد باقر

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

Link

شاعر : محمد باقر

مطبوعہ : 2017 - بہترین نعت کی تلاش

کیٹگری: 2

کلام نمبر : 52

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اک کاروانِ خیر کی چاہت سفر میں ہے

حرفِ سخن برائے مودت سفر میں ہے


صدیوں سے ہورہی ہے رقم نعتِ مصطفٰیﷺ

لوحِ جہاں پہ بحرِ عقیدت سفر میں ہے


خوشبو درِ رسول کی آتی ہے دور سے

ہم رہروؤں کو کتنی سہولت سفر میں ہے


لے جا اڑا کے تختہ بلقیس کی طرح

چل اے ہوائے شوق کہ عجلت سفر میں ہے


اک بے گھری کا حسنِ مداوہ کیے ہوئے

جاں آفرین لطف سکونت سفر میں ہے


آنکھوں میں اشک دل میں خوشی لب پہ التجا

کتنا خطیر مالِ تجارت سفر میں ہے

نئے صفحات

2017 کی بہترین نعت کی تلاش[ماخذ میں ترمیم کریں]

تعارف
کیٹگری 1
کیٹگری 2
کیٹگری 3

سانچہ میں تکرار پایا گیا: سانچہ:نعت ورثہ ۔ 2017 کی بہترین نعت کی تلاش ۔ کیٹگری 2

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نئے اضافہ شدہ کلام