غم میسر مجھے دربار رسالت سے ہوا ۔ شاہد اشرف

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

Naat Kainaat Shahid Ashraf.jpg

شاعر : شاہد اشرف

مطبوعہ : 2017 - بہترین نعت کی تلاش

کیٹگری: 2

کلام نمبر : 23

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

غم میسّر مجھے دربارِ رسالت سے ہوا

یہ کرم مجھ پہ کسی خاص ہی رحمت سے ہوا


مدحِ سرکار میں بیٹھے ہوئے لوگوں کے ساتھ

پُر سکوں دل مرا اِس بزم میں شرکت سے ہوا


کچھ نہیں روضۂ اطہر پہ مسافر نے کہا

دشت کا حال عیاں ریت کی رنگت سے ہوا


بار ہا مجھ کو مصیبت میں سنبھالا تُو نے

اور برباد تو بس اپنی ہی غفلت سے ہوا


مجھ کو اپنے سوا محتاج نہ کرنا کسی کا

تنگ میں اے شہا! حاجات کی کثرت سے ہوا


میں نظریات کے رنگوں میں کہیں کھو جاتا

مسئلہ حل مرا سرکار کی بیعت سے ہوا


میں کسی اور طرف جانے لگا تھا شاہد

پھر اشارہ مجھے طیبہ کی وساطت سے ہوا

نئے صفحات

2017 کی بہترین نعت کی تلاش[ماخذ میں ترمیم کریں]

تعارف
کیٹگری 1
کیٹگری 2
کیٹگری 3

سانچہ میں تکرار پایا گیا: سانچہ:نعت ورثہ ۔ 2017 کی بہترین نعت کی تلاش ۔ کیٹگری 2

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نئے اضافہ شدہ کلام