زندگی سطر مری اس کو رسالہ کر دے ۔ مختار نجفی

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

Mukhtar Najfi.jpg

شاعر : مختار نجفی

مطبوعہ : 2017 - بہترین نعت کی تلاش

کیٹگری: 2

کلام نمبر : 45

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

زندگی سطر مری اسکو رسالہ کردے

اور رِسالے کو زمانے کا اُجالا کردے


اُنکیؐ آمد پہ خوشی سب کی دوبالا کردے

نعت کا ذکر ہر اِک ہاتھ کا چھالا کردے


پایہءِ عرش سے لِپٹے مِرے معبُود تِرے

عشقِ احمدؐ سے توانا مرا نالہ کردے


سیّدؐ و سرورِ کونینؐ کی چاہت میں عمل

نُزہتِ خونِ جِگر چاک سے ' پالا کردے


عالمِ دِیدہ وراں ' رشکِ جہاں رشک کریں

عاصی امّت کی اُخُوّت کو ' نرالا کردے


ہم مرِیضوں کو بنا ' شارِبِ اعجازِ نبیؑ

آبِ زم زم کو محمد کا ' غُسالہ کردے


یا نبیؐ! راہ سُجھائی نہیں دیتی کوئی

ہر عمل اپنے فرامِین میں ڈھالا کردے


عنکبُوت ہوکے تحفُّظ کو بُنیں سب نجفی

ہر مفکِّر کو "کسی غار" کا جالا کر دے

نئے صفحات

2017 کی بہترین نعت کی تلاش[ماخذ میں ترمیم کریں]

تعارف
کیٹگری 1
کیٹگری 2
کیٹگری 3

سانچہ میں تکرار پایا گیا: سانچہ:نعت ورثہ ۔ 2017 کی بہترین نعت کی تلاش ۔ کیٹگری 2

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نئے اضافہ شدہ کلام