جاں سے بھی پیارا ہمیں طبیہ لگا ۔ نور احمد بشیر

نعت کائنات سے
This is the approved revision of this page, as well as being the most recent.
Jump to navigationJump to search

شاعر : نور احمد بشیر

مطبوعہ : 2017 - بہترین نعت کی تلاش

کیٹگری: 2

کلام نمبر : 33

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

جاں سے بھی پیارا ہمیں طیبہ لگا

ہاں! مدینے کا سفر اچھا لگا


چھوڑ کر جانا نہیں یہ در کہیں

ہم کو بس اک در یہی اچھا لگا


میں نے اپنائی نبیﷺ کی جب روش

غیر بھی مجھ کو مرا اپنا لگا


بعدِ حمدِ مالکِ ارض و سماں‌‌

ہم کو ذکرِ مصطفیٰﷺ اچھا لگا


اے حلیمہؓ، ناز کر تو آپ پہ

ان کو تیرا جھونپڑا اچھا لگا


کیوں نہ ہم دیں، جان آقاﷺ آپ پہ

جب خدا بھی آپ کا شیدا لگا


دور ہونگی ظلمتیں اے نورؔ سب

نامِ احمدﷺ کا اگر سرمہ لگا

نئے صفحات

2017 کی بہترین نعت کی تلاش

تعارف
کیٹگری 1
کیٹگری 2
کیٹگری 3

کیٹگری 2 کی نعتیں

1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24
25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 |44 45 46 47 48
49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61

مزید دیکھیے

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔

نئے اضافہ شدہ کلام