آنکھوں میں کسی اور زمانے کی چمک ہے ۔ راحل بخاری

نعت کائنات سے
This is the approved revision of this page, as well as being the most recent.
Jump to navigationJump to search


شاعر : راحل بخاری

مطبوعہ : 2017 - بہترین نعت کی تلاش

کیٹگری: 2

کلام نمبر : 53

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

آنکھوں میں کسی اور زمانے کی چمک ہے

اے گنبد خضری! یہ تری ایک جھلک ہے


والعصر کی تخصیص ہے, ہر گام خسارہ

ماحول میں بھیگے ہوئے لہجے کی مہک ہے


خوشبو ہے کہ مرشد کی دعا ساتھ چلی ہے

اس دیدہ ء بینا کو تسلی کی کمک ہے


اے سرور کونین ص! ترے در پہ کھڑا ہوں

اک دم کا سلیقہ ہےجو انجام تلک ہے


اے حسن ازل! مجھ کو عطا حسن تخیل

معمورہ ء ہستی تری سانسوں کی مہک ہے


اے عقدہ کشا! عقدہ کشائی کا ثمر دے

آنکھوں میں نمی ہے مرے خوابوں میں دھنک ہے

نئے صفحات

2017 کی بہترین نعت کی تلاش[ماخذ میں ترمیم کریں]

تعارف
کیٹگری 1
کیٹگری 2
کیٹگری 3

کیٹگری 2 کی نعتیں[ماخذ میں ترمیم کریں]

1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24
25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 |44 45 46 47 48
49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔

نئے اضافہ شدہ کلام