اس تبسم کو آقا کے دربار میں ہند سے ۔ محمد تبسم پرویز

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

TABASSUM PARVEZ.jpg

شاعر : تبسم پرویز

مطبوعہ : 2017 - بہترین نعت کی تلاش

کیٹگری: 2

کلام نمبر : 14

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اس تبسّم کو آقاﷺ کے دربار میں ہند سے جانے کی جب اجازت ملی

ناتواں دل کو ایسی خوشی مل گئی جیسے فردوس کی کوئ نعمت ملی


مصطفےٰﷺ کا گدا گر خریدار ہو تو میں بے مول بک جاؤں بازار میں

اور فرطِ مسرت سے پهر یہ کہوں کیا ہی اچھی مجهے آج قیمت ملی


ظلمتوں نے تها گهیرا ہر انسان کو دین کا تب جلایا نبیﷺ نے چراغ

ہر طرف نور ہی نور چھانے لگا جو تهے بےدین انکو ہدایت ملی


گرمیء خور سے حالت ہوئ ہے زبوں کیفیت کیا میں تشنہ لبوں کی کہوں

مل گیا پهر سکوں حوضِ کوثر کی جب مجهکو پیالی بروزِ قیامت ملی


عاصیوں کو شہِ انبیاءﷺ جس گھڑی آپ کی رحمتوں کا ملا سائباں

دور ہونے لگے دل سے رنج و الم ہر خوشی آپﷺ کی ہی بدولت ملی


کب تهے اعمال ایسے مگر حشر میں نعتِ پاکِ رسولِ خداﷺ کے طفیل

ہم پہ اللہﷻ نے بھی کرم کر دیا اور حضورﷺ آپ کی بھی شفاعت ملی


جانتا کون تھا، مانتا کون تها، پوچھتا کون تھا، چاہتا کون تها

نعتِ سرکارﷺ کا ہے صلہ مومنو جو تبسّم کو اس درجہ شہرت ملی

نئے صفحات

2017 کی بہترین نعت کی تلاش[ماخذ میں ترمیم کریں]

تعارف
کیٹگری 1
کیٹگری 2
کیٹگری 3

سانچہ میں تکرار پایا گیا: سانچہ:نعت ورثہ ۔ 2017 کی بہترین نعت کی تلاش ۔ کیٹگری 2

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نئے اضافہ شدہ کلام