ہر لحظہ سوئے سوئے شاہ عرب دھیان لگایا ۔ عمر فاروق

نعت کائنات سے
This is the approved revision of this page, as well as being the most recent.
Jump to navigationJump to search

شاعر : عمر فاروق وڑائچ

مطبوعہ : 2017 - بہترین نعت کی تلاش

کیٹگری: 2

کلام نمبر : 26

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

ہر لحظہ سوے شاہ عرب دھیان لگایا

وز نعت نبی مصحف ایمان سجایا


مازاغ کے قصے کہیں واللیل کی باتیں

ہے ذکر رسالت ہی سے قرآن سجایا


ما ینطق عظمت کی نشانی کے لیے ہے

رب نے تری بات کو قرآن بتایا


پڑتی نہیں خورشید قیامت کی نظر بھی

پڑتا ہے جہاں رحمت ذیشان کا سایہ


جب جب بھی پکارا ہے مصیبت میں الجھ کر

ہم نے انھیں نزدیک تر از جان ہی پایا


دامن میں سمائے نہیں، بھیک اتنی ملے ہے

سوچوں سے سوا کرتے ہیں سلطان عطایا

نئے صفحات

2017 کی بہترین نعت کی تلاش[ماخذ میں ترمیم کریں]

تعارف
کیٹگری 1
کیٹگری 2
کیٹگری 3

کیٹگری 2 کی نعتیں[ماخذ میں ترمیم کریں]

1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24
25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 |44 45 46 47 48
49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔

نئے اضافہ شدہ کلام