حضور میرے بھی دل میں قیام ہو جائے ۔ محمد خلیل الرحمٰن خلیل

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

خلیل الرحمٰن خلیل

شاعر : محمد خلیل الرحمٰن خلیل

مطبوعہ : 2017 - بہترین نعت کی تلاش

کیٹگری: 2

کلام نمبر : 31

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

حضور میرے بھی دل میں قیام ہو جائے

دکھوں بلاؤں کی میرے بھی شام ہو جائے


میں حسن ِ آقا کے ہر زاوئیے پہ نعت کہوں

مجھے جو جلوہء ِ خیر الانام ہو جائے


عطا ہو طوق ِ غلامی حضور مجھ کو اگر

شمار میرا غلاموں میں نام ہو جائے


وضو کریں جو سخن آبِ عشق و مستی سے

تو ان کی شان میں اعلی کلام ہو جائے


نظر ہو چہرۂ ِ انور پہ وقت ِ موت شہا

حضور عاصی پہ لطفِ دوام ہو جائے


یہ آرزو ہے قیامت میں آپ سے یہ کہوں

حضور آپ کے ہاتھوں سے جام ہو جائے


میں چاہتا ہوں فرشتے بھی قبر میں یہ کہیں

کہ اٹھ خلیل درود و سلام ہو جائے

نئے صفحات

2017 کی بہترین نعت کی تلاش[ماخذ میں ترمیم کریں]

تعارف
کیٹگری 1
کیٹگری 2
کیٹگری 3

سانچہ میں تکرار پایا گیا: سانچہ:نعت ورثہ ۔ 2017 کی بہترین نعت کی تلاش ۔ کیٹگری 2

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نئے اضافہ شدہ کلام