ضیائے آخریں بن کر وہ نور اولیں آیا ۔ سید ذوالفقار نقوی

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

Naat Kainaat Zulfiqaar Naqvi.jpg

شاعر : ذوالفقار نقوی

مطبوعہ : 2017 - بہترین نعت کی تلاش

کیٹگری: 2

کلام نمبر : 47

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

ضیائے آخری بن کر جو نور ِ اولیں آیا

ستاروں نے لئے بوسے کہ ایسا مہ جبیں آیا


زمین و آسماں ہیں ہالہ ء نور ِ ہدایت میں

رسالت کا امیں آیا نبوت کا نگیں آیا


سر ِ محشر صدا آتی ہے یہ رضوان ِِ جنت کی

گنہگارو چلے آؤ شفیع المذنبیں آیا


ہزاروں ماہ ِ کنعاں گم ہیں جس کی اک جھلک میں، وہ

جمیل و اجمل و اکمل، حسین و دلنشیں آیا


شبِ اسراء ز آدم تا بہ عیسی ایک ہی صف میں

کھڑے ہیں با ادب سارے امام المرسلیں آیا

نئے صفحات

2017 کی بہترین نعت کی تلاش[ماخذ میں ترمیم کریں]

تعارف
کیٹگری 1
کیٹگری 2
کیٹگری 3

سانچہ میں تکرار پایا گیا: سانچہ:نعت ورثہ ۔ 2017 کی بہترین نعت کی تلاش ۔ کیٹگری 2

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نئے اضافہ شدہ کلام