وہ ہیں محبوب رب ان کی سب کو طلب ۔ سید طاہر
شاعر: سید طاہر
مطبوعہ : 2017 - بہترین نعت کی تلاش
کیٹگری: 2
کلام نمبر : 48
نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
وہ ہیں محبوبِ رب انکی سبکو طلب,اس میں کیا کوئی شک قلب سے روح تک ہر نفس ہر گھڑی ہے بہ حسنِ طلب انکی روشن جھلک قلب سے روح تک
دید سے آنکھ تک, آنکھ سے خواب تک، خواب سے سے قلب تک, قلب سے روح تک
آبہ حسنِ کرم اے خیالِ نبی، ,چھا بھی جا بے دھڑک قلب سے روح تک
ہے مری آرزو., فکرِ حسّان کی، کاش پہچے کمک , قلب سے روح تک
بات جب ہے کہ ہو فکرِ نعتِ شہِ، دوسرا کی ہمک , قلب سے روح تک
پھول مدحِ نبی کے لبوں پر کھلے، اور پہنچی مہک قلب سے روح تک
اور پھر یہ ہوا بے خودی کی فضا ، چھاگئی یک بیک قلب سے روح تک |
|
2017 کی بہترین نعت کی تلاش[ماخذ میں ترمیم کریں]
|
|
|
|
سانچہ میں تکرار پایا گیا: سانچہ:نعت ورثہ ۔ 2017 کی بہترین نعت کی تلاش ۔ کیٹگری 2
مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔ |