امیر مینائی
امیر مینائی اردو ادب کے نامور استاد شاعر اور نعت گو تھے ۔
امیر احمد المعروف امیر مینائی لکھنو میں 21 فروری 1828ء کو مولوی کرم محمد کے گھر پیدا ہوئے ۔ خاندان صابریہ چشتیہ کے سجادہ نشین حضرت امیر شاہ کے ہاتھ پر بیعت کی ۔شاعری میں اسیر لکھنوی کے شاگرد ہوئے ۔
امیر مینائی اپنی متنوع حیثیت کے سبب اپنا ایک ہمہ جہت مقام علم و ادب کی تاریخ میں رکھتے ہیں۔وہ اردو کے ساتھ ساتھ فارسی شاعر بھی ہیں، لغت نویس اور زبان داں بھی ہیں، عالم بھی ہیں، موسیقی کے ماہر بھی ہیں،اور دیگر کئی علوم کے شناور بھی ہیں۔ [1]
غزل سے نعت کا سفر[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
امیر مینائی اپنے استاد اسیر کی طرح شاعری میں عامیانہ جذبات تک اتر آئے تھے ۔ کہا جاتا ہے کہ محسن کاکوروی نے جب اپنا مشہور قصیدہ سمت کاشی سے چلا جانب متھرا بادل امیر مینائی کو دکھایا تو انہیں خود پر بہت افسوس ہوا کہ وہ کیا لکھتے آرہے ہیں ۔ اس کے بعد نعت کی طرف توجہ کی اور ایک نعتیہ دیوان ترتیب دیا ۔ [2]
تصانیف[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
متعدد کتابوں کے مصنف تھے ۔ایک نعتیہ دیوان محمد خاتم النبین ہے۔ دو مثنویاں نور تجلی اور ابرکرم ہیں۔ ذکرشاہ انبیا بصورت مسدس مولود شریف ہے۔ صبح ازل آنحضرت کی ولادت اور شام ابد وفات کے بیان میں ہے۔ بہار ہند ایک مختصر نعت ہے۔ سب سے بڑا کارنامہ امیر اللغات ہے اس کی دو جلدیں الف ممدودہ و الف مقصورہ تک تیار ہو کر طبع ہوئی تھیں کہ انتقال ہوگیا۔
- تاجِ سخن [3]
- دبدبہ امیری ، [4]
- ذکرِ شاہِ انبیا [5]
- محامد خاتم النبین [6]
مزید کتابیں یہ ہیں
بہار ہند | گوہر انتخاب | سرمۂ بصیرت | صنم خانہ عشق </ref> لاھور،مطبع کریمی، 1353 ھ ،358 ص </ref> | جوہر انتخاب | مرأۃ الغیب [7] | مجموعۂ واسوخت | نور تجلی | ابر کرم [8] | مثنوی [9] | لیلتہ القدر | غیرت بہارستان | ہدایت السلطان | ارشاد السلطان
نعت گوئی[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
چند مشہور کلام[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
عربی کلام[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
وفات[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
آپ کی وفات 13 اکتوبر 1900ء کو ہوئی ۔
شراکتیں[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
صارف:تیمورصدیقی | صارف:ابو المیزاب اویس
مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔ |
نعت کائنات پر نئی شخصیات | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
|
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659 |
نئے صفحات | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
|
حواشی و حوالہ جات[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
- ↑ تحقیقِ نعت۔ صورت حال اور تقاضے ،- ڈاکٹر معین الدین عقیل , نعت رنگ ۔شمارہ نمبر 25
- ↑ http://urdu.adnanmasood.com/2012/02/%D8%B0%DA%A9%D8%B1%D8%A7%D9%85%DB%8C%D8%B1%D9%85%DB%8C%D9%86%D8%A7%D8%A6%DB%8C-%D8%AA%DB%8C%D8%B3%D8%B1%D8%A7-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%A2%D8%AE%D8%B1%DB%8C-%D8%AD%D8%B5%DB%81/
- ↑ لکھنؤ،نظامی پریس،1350 ھ ، 50+318 ص (شاعری)
- ↑ دہلی،برقی پریس، (شرح)
- ↑ وفات نامہ (1303 ھ - )قلمی خیابانِ آفرینش ،آگرہ،مفید عام پریس،1308ھ ، 80 ص ،لکھنؤ،الناظر،
- ↑ لکھنؤ،نولکشور،1886ء، 142 ص
- ↑ دیوان اول ،کراچی،ایوانِ امیر مینائی،2005ء ،431 ص
- ↑ (س ن - 53 صفحات)
- ↑ فہرست صدیق بُک ڈپو.لکھنؤ
- ↑ ڈاکڑ شہزاد احمد، انوار عقیدت، انٹرنینشل حمد و نعت فاونڈیشن کراچی ۔ جون 2000