عرض کی رب سے سکوں کا ہو کوئی نسخہ عطا ۔ عطاء المصطفٰی

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

Link

شاعر : عطاء المصطفٰی

مطبوعہ : 2017 - بہترین نعت کی تلاش

کیٹگری: 2

کلام نمبر : 51

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

عرض کی رب سے سکوں کا ہو کوئی نسخہ عطا

تب خدا سے نعت لکھنے کا ہوا تحفہ عطا


آنسووں سے نعتِ پاکِ شاہِ بطحا کہہ سکوں

کاش ہو جائے قرینہ بات کا ایسا عطا


حشر میں اے کاش جامِ حوضِ کوثر پاسکیں

دستِ محبوبِ خدا سے ہو اگر پینا عطا


دولتِ کون و مکاں سے مجھ کو بڑھ کر ہے یہی

خواب میں سرکار کا ہوجائے گر جلوہ عطا


کاش روزِ حشر آئے یہ ندا میرے لیے

تو غلام ابنِ غلامِ مرسلیں ہے جا عطا

نئے صفحات

2017 کی بہترین نعت کی تلاش

تعارف
کیٹگری 1
کیٹگری 2
کیٹگری 3

کیٹگری 2 کی نعتیں

1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24
25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 |44 45 46 47 48
49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61

مزید دیکھیے

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔

نئے اضافہ شدہ کلام