جو ماہِ انور پہ حکم اپنا چلا رہا ہے وہی خدا ہے۔اطہرعبداللہ سوداگر

نعت کائنات سے
This is the approved revision of this page, as well as being the most recent.
Jump to navigationJump to search

اطہرعبداللہ سوداگر

شاعر : اطہر عبداللہ سوداگر

مطبوعہ : 2017 - بہترین نعت کی تلاش

کیٹگری: 1

کلام نمبر : 5

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

جو ماہِ انور پہ حکم اپنا چلا رہا ہے وہی خدا ہے

جو اس کا پیکر گھٹا بڑھا کے دکھا رہا ہے وہی خدا ہے


پہاڑ آتش فشاں ہمیں جو دکھا رہا ہے وہی خدا ہے

جو آگ کا بے دھواں سمندر جلا رہا ہے وہی خدا ہے


طریق اس کا بڑا نرالا، ہے اس کی حکمت بڑی انوکھی

بغیر پیروں کے سانپ کو جو چلا رہا ہے وہی خدا ہے


اسی کےجلوے ہر انجمن میں، ہیں رنگ و روغن چمن چمن میں

مگر کسی کی نہیں نظر میں جو آرہا ہے وہی خدا ہے


جسے نہ سونے کی کوئ حاجت، جسے نہ کھانے کی ہے ضرورت

کھلا پلا کے جو ہم سبھی کو سلا رہا ہے وہی خدا ہے


ہنر ہے سب بے مثال اس کا، کمال سب لاذوال اس کا

فلک ہمیں بے ستون کا جو دکھا رہا ہے وہی خدا ہے


مزید دیکھیے

2017 کی بہترین نعت کی تلاش

تعارف
کیٹگری 1
کیٹگری 2
کیٹگری 3

کیٹگری 2 کی نعتیں

1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24
25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 |44 45 46 47 48
49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61
نئے صفحات

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔

نئے اضافہ شدہ کلام