تھک ہار کے بولے یہ حریفانِ مدینہ۔ صبیح رضا

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

شاعر : صبیح رضا

مطبوعہ : 2017 - بہترین نعت کی تلاش

کیٹگری: 3

کلام نمبر : 32

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

تھک ہار کے بولے یہ حریفانِ مدینہ

گھٹتی ہے گھٹانےسےکہیں شانِ مدینہ


مدت سے ہے خواہش دلِ بسمل کی خدایا

بن جاؤں کبھی میں بھی تو مہمانِ مدینہ


ہے عشقِ شہنشاہِ امم کایہ تقاضا

ہوجائیے سوجان سےقربانِ مدینہ


اِتراتاہےفردوسِ بریں جسکی چمک پر

اللہ رے ! وہ خارِ بیابانِ مدینہ


کہتے ہیں بصد رشک یہ غلمانِ جناں بھی

سردارِ زمانہ ، ہیں گدایانِ مدینہ


سن کر لب ولہجہ میرے سرکار کا ساحر

انگشت بہ دنداں تھے فصیحانِ مدینہ

نئے صفحات

2017 کی بہترین نعت کی تلاش

تعارف
کیٹگری 1
کیٹگری 2
کیٹگری 3

سانچہ میں تکرار پایا گیا: سانچہ:نعت ورثہ ۔ 2017 کی بہترین نعت کی تلاش ۔ کیٹگری 2

مزید دیکھیے

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔

نئے اضافہ شدہ کلام