تصور غیر ممکن رفعت و شان محمد کا ۔ ڈاکٹر ریاض مجید

نعت کائنات سے
This is the approved revision of this page, as well as being the most recent.
Jump to navigationJump to search

شاعر : ڈاکٹر ریاض مجید

ایونٹ : نعت ورثہ ۔ 2017 کی بہترین نعت کی تلاش

کیٹگری :1

کلام نمبر : 25

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

تصّور غیر ممکن رفعت و شان محمدؐ کا

عبث ہے ڈھونڈنا جس طرح آدم کے اب وجد کا


کوئی گِن ہی نہیں سکتا ‘ کوئی لکھ بھی نہیں سکتا

بھرم کھولا ترے اوصاف نے اعداد و ابجد کا


علامت ہے یہ تیرے آستاں بو سی کی خواہش کی

تری چوکھٹ کو جھک جھک دیکھنا چرخِ زبر جد کا


ہزاروں سال کی دُوری کی خندق پاٹ جاتا ہے

نبیؐ کے لمسِ لب کا قرب آور بوسہ اسود کا


جہانوں بھر کے قطبینوں میں پھیلی ہے تری رحمت

پیالہ با پیالہ ‘ متصل کونین سی شد کا


نبّوت طے اَزل سے تھی ‘ تری مابعدِ محشر بھی

کوئی کس طرح ہو سکتا ہے وارث تیری مسند کا


کشش آور خیال اُن کا ہے ایسے نعت گوئی میں

گماں ہر کوششِ آورد پر ہوتا ہے آمد کا


طلوع نعت کا آغاز اس سدرہ سے ہوتا ہے

جہاں ہے خاتمہ امکانِ فن کی آخری حد کا

نئے صفحات

2017 کی بہترین نعت کی تلاش[ماخذ میں ترمیم کریں]

تعارف
کیٹگری 1
کیٹگری 2
کیٹگری 3

کیٹگری 2 کی نعتیں[ماخذ میں ترمیم کریں]

1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24
25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 |44 45 46 47 48
49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔

نئے اضافہ شدہ کلام