ہے جو چوگرد مرے نور کا ہالہ سائیں ۔افتخار حیدر

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 11:05، 3 جون 2018ء از ADMIN (تبادلۂ خیال | شراکتیں)

(فرق) → پرانا نسخہ | Approved revision (فرق) | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر : افتخار حیدر

مطبوعہ : 2017 - بہترین نعت کی تلاش

کیٹگری: 2

کلام نمبر : 40

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم


ہے جو چوگرد مرے نور کا ہالہ سائیں

میں نے پہنی ہے ترے نام کی مالا سائیں


تازگی جسم کے ہر انگ میں پھیلی ہوئی ہے

اور ہے روح کے آنگن میں اجالا سائیں


نام لینے سے ہی آجاتی ہے ہونٹوں پہ مٹھاس

ہے ترا نام ہی کچھ ایسا نرالا سائیں


ہر کڑے وقت میں ، مشکل میں وسیلہ تیرا

بڑھ کے دیتا ہے مری جاں کو سنبھالا سائین


ناؤ جب ڈوبتی جاتی تھی ، ترا اسم پڑھا

اور پھر ڈوبتی ناؤ کو اچھالا سائیں


ساعتِ حشر ہو ،پُل ہو ،یا ہو دروازہء خلد

کام آتا ہے ترے گھر کا حوالہ سائیں

نئے صفحات

2017 کی بہترین نعت کی تلاش

تعارف
کیٹگری 1
کیٹگری 2
کیٹگری 3

کیٹگری 2 کی نعتیں

1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24
25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 |44 45 46 47 48
49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61

مزید دیکھیے

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔

نئے اضافہ شدہ کلام