کرم کے ابر ہر سُو چھا رہے ہیں ۔زین شکیل

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 12:59، 17 اپريل 2018ء از SOHAIL SHEHZAD (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: Link شاعر : زین شکیل مطبوعہ : 2017 - بہترین نعت کی تلاش کیٹگری: 23 کلام نمبر : 1 __NOTOC...)

Jump to navigationJump to search

Link


شاعر : زین شکیل

مطبوعہ : 2017 - بہترین نعت کی تلاش

کیٹگری: 23

کلام نمبر : 1

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

کرم کے ابر ہر سُو چھا رہے ہیں

محمدؐ بن کے رحمت آ رہے ہیں


درِ افکار کھلتے جا رہے ہیں

وہ ایسا دل میں بستے جا رہے ہیں


مجھے گر ماننا ہے، انؐ کو مانو!

یہ جملہ کبریا فرما رہے ہیں


حلیمہ ناز کر بختِ رَسا پر

وہ تیری بکریاں چروا رہے ہیں


لہو سے تر ہیں اور لب پر دعا ہے

وہ طائف میں جو پتھر کھا رہے ہیں


کرم ہے رحمتہ اللعالمیں کا

جو مدحت کے قرینے آ رہے ہیں


گدائے سرورِ کون و مکاں ہیں

غمِ دنیا کو ہم سمجھا رہے ہیں

نئے صفحات

2017 کی بہترین نعت کی تلاش

تعارف
کیٹگری 1
کیٹگری 2
کیٹگری 3

کیٹگری 2 کی نعتیں

1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24
25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 |44 45 46 47 48
49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61

مزید دیکھیے

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔

نئے اضافہ شدہ کلام