نہ زہد و اتقا پر ہے نہ اعمالِ حسیں پر ہے ۔ اظہار شاہجہان پوری

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 02:51، 15 مئی 2018ء از ADMIN (تبادلۂ خیال | شراکتیں)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

Link=اظہار شاہجہان پوری


شاعر : اظہار شاہجہان پوری

مطبوعہ : 2017 - بہترین نعت کی تلاش

کیٹگری: 3

کلام نمبر : 21

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

نہ زہد و اتقا پر ہے نہ اعمالِ حسیں پر ہے

بھروسہ مومنِ کامل کو ختم المرسلیں پر ہے


سرِ محشر نہیں ہے غم مجھے اس واسطے کوئی

شفاعت کا حسیں سہرا شہِ دیں کی جبیں پر ہے


تمنا ان کے دل کی ہو تو قبلہ تک بدل جائے

بتاؤ کیا کوئی سرکار کے جیسا کہیں پر ہے؟


نبی کے گھر میں داخل کون ہو سکتا ہے بے پوچھے

اجازت لے کے آنا فرض جب روح الامین پر ہے


دلوں میں اُٹھنے والے وسوسے ہیں اُن پہ آئینہ

نظر سرکار کی سب اولین و آخریں پر ہے


ملا جس کو بھی اک قطرہ پسینہ شاہِ بطحا کا

نظر اس کی کہاں چمپا ، چنبیلی ، یاسمیں پر ہے


مبارک ہو گنہگارو سرِ محشر بحمداللّه

گنہ گاروں کی بَخشِش رحمۃ اللعالَمیں پر ہے


یہ صدقہ ہے ثناے سرورِ کونین کا اظھار

جو غالب رنگ تیرا شاعرانِ کاملیں پر ہے

نئے صفحات

2017 کی بہترین نعت کی تلاش

تعارف
کیٹگری 1
کیٹگری 2
کیٹگری 3

کیٹگری 3 کی نعتیں

01 02 03 04 05 06 07 08 09 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24
25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42

مزید دیکھیے

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نئے اضافہ شدہ کلام