نعت کائنات

نعت کائنات سے
رجوع مکرر
Jump to navigationJump to search

یا حبیبِ خدا یا حبیبِ خدا ہم پہ نظر کرم فرما دیجیۓ ہم گناہ گار ہیں ہم سیاہ کار ہیں نارِ دوزخ سے ہم کو بچا لیجئے

صدقہ حسنین کا غوثِ ثقلین کا حشر میں جب جان لبوں پر ہو جامِ کوثر ہاتھوں سے پِلا دیجیۓ پیاس آقا ہماری بُجھا دیجیۓ

گرمئِ حشر سے جب تڑپیں بدن وحشتِ دوزخ سے ہو آنکھیں نم اپنے دامن کی ٹھنڈی ہوا دیجیۓ کالی کملی میں ہم کو چھپا لیجئے

دل تڑپتا ہے آقا جدائی میں اب آنکھیں بھی ہیں دید کی منتظر پاس اپنے ہم کو بُلا لیجئے اور جلوؤں کی بارش میں نہلا دیجیۓ

کاش پیشِ نظر ہو ہمارے وہ در جان ہو آقا لبوں پر جب ہم کو ایسی بھیک عطا کیجئے اپنے قدموں میں تھوڑی سی جاہ دیجیۓ

آپکا مُکھڑا ہے واضحٰی کی مِثل آپکی آنکھیں ہیں ماذاغ البصر ہماری مرجھائی ہوئی جانوں کو اپنی اِک مسکراہ سے جِلا دیجیۓ

آپکے در پہ ہم کھڑے ہیں شہا اپنے خالی دامن بِچھائے ہوئے درِزھراء سے لو لگائے ہوئے اپنی بیٹی کا صدقہ عطا کیجئے

حشر کا دن ہے آقا آئے ہوئے آپکی رحمت پہ نظریں جمائے ہوئے دائیں ہاتھ میں پرچہ تھما دیجیۓ ساتھ خلد میں نامٓی کو بسا دیجیۓ