ریاض حسین چودھری

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


Naat kainaat P Riaz Hussain Chaudhry.jpg

میں تو کیا سوچیں بھی میری دست بستہ ہیں ریاضؔ

جب بھی سوچوں گا نبیؐ کی نعت ہی سوچوں گا میں

نعت گوئی میں چار مجموعوں پر صدارتی ایوارڈ <ref> ماہنامہ منہاج القران </ref> حاصل کرنے والے نعت گو شاعر ریاض حسین چودھری 8 نومبر 1941 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے ۔ آپ کے والد عبدالحمید مرحوم پیشے کے اعتبار سے ایک وکیل تھے ۔ در حقیقت ریاض ؔحسین چودھری عصر حاضر میں اس عاشقِ رسول کا نام تھا جس کا سراپا عشق مصطفی ﷺ کی خوشبو ؤں میں بسا ہواتھا۔اور یہ خوشبو ان کی نعت میں بھی اتر آتی تھی ۔


ادبی سفر[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

آپ مرے کالج، سیالکوٹ کے کے طالب علم رہے اور دوران تعلیم مرے کالج میگزین کی ادارت کی ذمہ داریاں سر انجام دیتے رہے ۔ پیشہ ورانہ زندگی میں پندرہ روزہ تحریک، لاہور کے چیف ایڈیٹر رہے ۔

آغا صاق محمود اور آسی ضیائی آپ کے اساتذہ میں سے ہیں ۔


نعت گوئی[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

ان کا پہلا نعتیہ مجموعہ’’ زر معتبر ‘‘ 1995 میں طبع ہوکر منظر عام پر آیا تھا۔ اس کے بعد سے وہ اس 23 سالہ وقفے میں صرف اور صرف رسول اکرم ﷺ کی ہی مدح و ثنا میں سرگرم رہے۔ اب تک اُن کے 14 نعتیہ مجموعے منظر عام پر آکر مقبول عوام و خواص ہو چکے ہیں۔ ریاض حسین ؔ چودھری صاحب نے نعت کو قدیم روایت سے نکال کر جدید رنگ و آہنگ ، لفظ و معانی ا ور فکر سے ہمکنار کیا۔ ان کی طبیعت میں بلا کی جدت تھی نعت میں نئے نئے گوشوں کی تلاش میں وہ ہمہ وقت محو فکر و نظر رہتے تھے۔ وہ اپنے نعتیہ مجموعے ’’غزل کاسہ بکف ‘‘ میں فرماتے ہیں۔

’ غزل سے نعت کا تخلیقی سفر رنگوں، روشنیوں اور خوشبوؤں کا سفر ہے ، کائناتی سچائیوں اور جمالیاتی توانائیوں کی معراج ہے۔‘‘

نیز اسی مجموعہ ٔکلا م میں آگے چل کر فرماتے ہیں۔

’ نعت محض اوزان و بحور کے حوالے سے اپنی پہچان نہیں رکھتی بلکہ اندر کی روشنی کے بھر پور ابلاغ کا نام ہے۔ ‘‘

خدمات و اعزازات[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اُن کے بارہ نعتیہ مجموعوں میں سے تین مجموعے وزارتِ مذہبی امور حکومتِ پاکستان سے نعت گوئی کا سیرت ایوارڈ حاصل کر چکے ہیں

حمدیہ و نعتیہ مجموعے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

نمونہ ء کلام[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

احباب کی آراء[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

پروفیسر محمد اکرم رضا:

’’شاعرِ خلدِ سخن کو رب کریم نے محبوب علیہ الصلوٰۃ و السلام کی ثنا گوئی کے لئے جہاںہر دور میں ڈھل کر جدت طرازی کا سلیقہ وافر عطا کیا ہے، وہاں یہ امر خاص طور پر قابلِ تحسین ہے کہ جدت ادا اور رفعتِ زبان و بیاں کا کوئی سا پیرایہ اختیار کرتے ہوئے بھی انہوں نے ان مخصوص نظریاتی اور روحانی تقاضوں کو فراموش نہیں کیا جن سے نعت عبارت ہوتی ہے۔ تشبیہات، استعارات، اور تراکیب میں جدت بیانی اپنی جگہ مگر ریاض حسین چودھری کے ہاں نعت کے حوالے سے وہی سوز و گداز ، ادب و احتیاط، والہانہ پن، خود سپردگی، عجز و نیاز مندی اور نامِ رسول ؐ پر مر مٹنے کے جذبات پوری شان کے ساتھ ملتے ہیں جو اوائل سفرِ نعت ہی سے ان کی نعت کا امتیاز رہے ہیں۔ ان کے والہانہ پن کے انداز بے اختیار پڑھنے والوں کی آنکھوں کو عقیدت کا نم عطا کرتے ہیں۔‘‘

پروفیسر عبدالعزیز:

’’حقائقِ حیات کے تنوع، حوادثات زمانہ کی حشر سامانیوں اور انسان کے نفسِ خلاق کی حساسیت کے فروغ نے گریباں چاک کرنے کی بجائے نمودِ فن کے تتبع میں قبائے شعر ہی کو وسعتِ داماں سے ہم کنار کر دیا اور یوں عملِ تخلیق کا دریا حسن شعر کی جملہ رعنائیوں کو اپنے پہلو میں سمیٹتے ہوئے اچھل کر سمندر ہو گیا اور اس طرح حسنِ شعریت کے نئے معیار وجود میں آئے۔‘‘

احمد ندیم قاسمی:

’’گزشتہ ربع صدی میں ہمارے ہاں نعت نگاری نے بہت فروغ پایا ہے۔ جن شعراء نے اس صنفِ سخن میں ہمیشہ زندہ رہنے والے اضافے کئے ہیں ان میں ریاض حسین چودھری کا نام بوجوہ روشن ہے۔ اس دور کے سب سے بڑے نعت نگار حفیظ تائب نیز ایک اوراہم نعت نگار حافظ لدھیانوی کی طرح ریاض حسین چودھری نے بھی آغاز غزل سے کیا۔۔۔۔ ‘‘

عبد العزیز دباغ:

’’ریاض حسین چودھری کو قدرت نے جہانِ نعت نگاری کاسلطان بنا کر دنیا میں بھیجا جنہوں نے تسکینِ جاں کے لئے تخلیقِ نعت کے عمل میں اَن گنت تجربے کئے ہیں مگر ان کے ہر تجربے کی بعثت اُس وارفتگی سے ہوتی ہے جس میں ریاض کا وجود روزِ ازل سے گندھا ہوا ہے۔‘‘

نعت کائنات پر ریاض حسین چودھری کی تحریریں[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

ریاض حسین چودھری کو خراج تحسین[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

وفات[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

5 اگست 2017 کو سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے خوش فکر و صاحب اسلوب شاعر ریاض حسین چودھری ا پنی نعت گوئی کا باب بند کرتے ہوئے ایک طویل علالت کے بعد ہم سے رخصت ہوگئے ۔

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

ابوالامتیاز مسلم | حسن عسکری | گوہر ملسیانی | صدیق اللہ ظفر | اعجاز رحمانی | رفیع الدین راز | مقبول شارب | رشید محمود راجا | جاذب قریشی | جبران انصاری | خالد محمود نقشبندی | ریاض حسین چودھری | بشیر رزمی | ریاض مجید | افتخار عارف | حسن اکبر کمال | خیال آفاقی | عزیز احسن | تنویر پھول | رضی عظیم آبادی | عبدالغفار حافظ | نثار احمد نثار | گستاخ بخاری | عطار قادری | شاکر کنڈان | رضوی امروہوی | اقبال نجمی | معراج جامی | یوسف راہی | ظہور احمد فاتح | خالد عرفان | ندیم نقشبندی | عزیز معینی | احمد علی خیال | شاکر القادری | نصیر بدایونی | یامین وارثی | صبیح رحمانی | منظر عارفی | عزیز خاکی | شاعر علی شاعر | اعجاز سہروردی | ابراہیم حسان | ندیم نیازی | منظر پھلوری | سرور حسین نقشبندی

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نعت کائنات پر نئی شخصیات
نئے صفحات
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659

حواشی و حوالہ جات[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]