پیام خدا عام فرمانے والے ۔ طفیل احمد مصباحی

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

Link=طفیل احمد مصباحی


شاعر : ۔طفیل احمد مصباحی

مطبوعہ : 2017 - بہترین نعت کی تلاش

کیٹگری: 3

کلام نمبر : 18

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

پیامِ خدا عام فرمانے والے

رہِ حق بھٹکتوں کو دِکھلانے والے


مدینے کی مٹّی کی سوغات لانا

دیارِ حبیبِ  خدا  جانے  والے


کرم کی نظر ہو خدا را ادھر بھی

مرادیں غریبوں کی بَر لانے والے


فضائل کے جامع؛ محاسن کے پیکر

خدا سے "محمد " لقب پانے والے


گنہگار امّت کو روزِ قیامت

جہنم سے جنت میں پہنچانے والے


ہیں اپنے تو اپنے عدو پہ بھی ہیں وہ

سدا پھول رحمت کے برسانے والے


خدا کی طرف سے بصورتِ قرآں

صحیفہ ہدایت کے وہ لانے والے


گواہ آج بھی ہے یہ بازارِ طائف

ہیں پتّھر وہ کھا کے دعا دینے والے


خدایا تخیّل کو دے اتنی رفعت

ہوں اشعار دل میں اترجانے والے


وہاں مر ہی جانا تمہیں چاہیے تھا

پلٹ کر مدینے سے او آنے والے

نئے صفحات

2017 کی بہترین نعت کی تلاش[ماخذ میں ترمیم کریں]

تعارف
کیٹگری 1
کیٹگری 2
کیٹگری 3

کیٹگری 3 کی نعتیں[ماخذ میں ترمیم کریں]

01 02 03 04 05 06 07 08 09 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24
25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نئے اضافہ شدہ کلام