سرکارؐ کے روضے پر دل ہی میں کہا کرنا ۔ غلام ربانی فارح

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

Link=غلام ربانی فارح


شاعر : غلام ربانی فارح

مطبوعہ : 2017 - بہترین نعت کی تلاش

کیٹگری: 3

کلام نمبر : 19

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

سرکار کے روضے پر دل ہی میں کہا کرنا

دیدار کی خواہش ہے دیدار عطا کرنا


حسرت ہے یہی میری یہ میری تمنا ہے

تم جان ہو ایماں کی اس جاں میں رہا کرنا


یوں چشم کرم آقا بیکس پہ ذرا کرنا

چھوٹے نہ کبھی مجھ سے ہر عہد وفا کرنا


جب بند کروں آنکھیں بس تم ہی نظر آؤ

جب کھولوں میں آنکھوں کو موجود رہا کرنا


یہ کام طبیبوں سے ممکن ہی نہیں ہرگز

درد دل مضطر کی سرکار دوا کرنا


ہے بار گنہہ سرپہ! پل سے بھی گزرنا ہے

اب مجرم وعاصی پر اک چشم عطا کرنا


فارح بھی چمک اٹھے ہر سمت اجالا ہو

تم روئے منور سے تربت میں ضیا کرنا

نئے صفحات

2017 کی بہترین نعت کی تلاش[ماخذ میں ترمیم کریں]

تعارف
کیٹگری 1
کیٹگری 2
کیٹگری 3

کیٹگری 3 کی نعتیں[ماخذ میں ترمیم کریں]

01 02 03 04 05 06 07 08 09 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24
25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نئے اضافہ شدہ کلام