جوہر قدوسی

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

Jauhar Qadoosi.jpg


ڈاکٹر جوہر قدوسی نعت [ Jauahar Qadoosri ] میں پی ایچ ڈی ہیں اور آجکل ایک گورنمنٹ کالج میں سینیر ایسو سی ایٹ پروفیسر حیثیت سے خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔


تالیفات و خدمات[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

  • جوہر قدوسی نے " اردو میں نعت گویی: روایت اور ارتقاء" کے موضوع پر 1996میں پی ایچ ڈی کے لیے تحقیقی مقالہ لکھا
  • اب تک ان نعتیہ موضوعات سے متعلق بیس سے زائد مقالات مختلف جرائد میں شائع ہوچکے ہیں۔
  • ساڑھے تین سو صفحات پر مشتمل کتاب "اردو کے پچیس نعت گو شعرا:ولی دکنی سے صلاح الدین پرویز تک" کا دوسرا ایڈیشن آنے کو ہے
  • 1997 میں قائم شدہ نعت اکادمی کشمیرکے تاسیسی سیکرٹری ہیں۔
  • کشمیر سے حمدیہ و نعتیہ ادب سے متعلق اولین ادبی و تحقیقی رسالہ " جہان حمد و نعت " آج کل ترتیب و تدوین کے آخری مراحل میں ہے ۔۔۔۔

ڈاکٹر جوہر قدوسی کا نعت رنگ کو ایک تعارفی خط <ref> ڈاکٹر ابرار عبد السلام، نعتیہ ادب، مسائل و مباحث، 2019، ص 213 </ref>[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

راقم الحروف اردو نعت کے ساتھ والہانہ شیفتگی رکھتا ہے۔ غالباً اس کی وجہ یہ بھی ہے کہ راقم نے پی ایچ ڈی کے لیے اپنا تحقیقی مقالہ ’اردو میں نعت گوئی: روایت اور ارتقا‘ کے موـضوع پر ہی تحریر کیا ہے، جس پر راقم کو 1997ء میں کشمیر یونیورسٹی سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری تفویض ہوئی ہے۔ اب تک راقم کی ایک کتاب (اردو کے ۲۵ نعت گو شعرا: ولی دکنی سے صلاح الدین پرویز تک، صفحات ۳۲۰، سالِ اشاعت ۲۰۰۲ء) اور ۱۵ سے زائد مقالے نعتیہ موضـوعات پر شائع ہوچکے ہیں۔ ایسے میں راقم جیسے نعتیہ ادب کے طالب علم کے لیے ’نعت رنگ‘ کی اہمیت و افادیت اور اس کے ساتھ والہانہ وابستگی کا اندازہ کرنا چنداں مشکل نہیں۔(۲۷۰)

راقم کی ادارت میں ایک خالصتاً دینی پرچہ ’الحیات‘ سرینگر (کشمیر) سے ۴ سال سے شائع ہو رہا ہے، جس کا مئی ۲۰۰۵ء میں مسلسل اشاعت کا ۳۸؍ واں شمارہ منظر عام پر آرہا ہے، الحمدللہ ۔ اس جریدے میں راقم نے ’نعت اکادمی کشمیر‘ (جس کا میں سیکریٹری ہوں) کے لیے دو صفحے مختص کردیے ہیں، جن میں حمدیہ و نعتیہ کلام وغیرہ کی اشاعت ہوتی ہے۔

الحمدللہ ’نعت اکادمی کشمیر‘ ریاست جموں و کشمیر کی واحد ایسی انجمن ہے، جو خالصتاًنعت گوئی کے فروغ و ارتقا کے لیے کوشاں ہے۔ اس انجمن کا میں بانی سیکریٹری ہوں اور پروفیسر مرغوب بانہالی صاحب اس کے صدر ہیں جب کہ ریڈیو کشمیر سرینگر کے ایک پروڈیوسر غلام حسن غم گین اس کے نائب صدر ہیں۔ اکادمی کے پہلے نائب صدر مشتاق کاشمیری تھے، جوکشمیر کے سب سے معروف نعت گو شاعر ہیں لیکن موصوف اب کشمیر میں نہیں بلکہ آزادکشمیر میں قیام پزیر ہیں۔

خط و کتابت کا پتا[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

ڈاکٹر جوہر قدوسی

سری نگر، کشمیر، بھارت

موبائل فون : 00919906662404

ای میل : hamdonaatjk@gmail.com

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نعت کائنات پر نئی شخصیات
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات