نامِ شاہِ امم دل سے لف ہو گیا ۔ اشفاق احمد غوری

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

Ashfaq Ghori.jpg

اشفاق احمد غوری [ Ashfaq Ahmed Ghori]اشفاق احمد غوری 11/02/1970 کو جلال پور پیر والا میں پیدا ہوئے شاعری کا آغاز 1988 میں کیا ۔ غزل پسندیدہ صنفِ سخن رہی بعد ازاں کہانیاں لکھتے رہے ۔ پیروڈی اور طنزومزاح میں خوب نام کمایا۔2011 گوشہء درود و سلام جلال پور پیر والا جوائن کیا تو نعت کی طرف راغب ہوئے تو باقی تمام اصنافِ سخن سے کنارا کش ہو گئے اور 2017 میں پہلا نعتیہ مجموعہ، صراطِ نور، شائع ہوا اسی سال حکومتِ پاکستان کی طرف سے، صراطِ نور ، کو، قومی سیرت ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ جنوری 2019 میں دوسرا نعتیہ مجموعہ، صراطِ خلد، منظرِ عام پر آ چکا ہے تیسرا نعتیہ مجموعہ، صراطِ عشق، طباعت کے مراحل میں ہے ۔ملک بھر میں اشفاق احمد غوری کو مشکل قوافی میں آسانی سے نعت کہنے والے نعت گو شاعر کے طور پر جانا جاتا ہے ۔

شاعر: اشفاق احمد غوری

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

نامِ شاہِ امم دل سے لف ہو گیا

نعت لکھنا ہی میرا شغف ہو گیا


نعت میں جڑ کے ہونے لگا ضو فشاں

میرا ہر حرف درِ نجف ہو گیا


جلوہ گر ہو گیا چاند میلاد کا

ذکرِ صلِ علےٰ ہر طرف ہو گیا


جب نظر پڑ گئی تیری درگاہ پر

ایسے دھڑکا مرا دل کہ دف ہو گیا


جب ارادہ کیا نعتِ سرکار کا

ایک اک حرف خود صف بہ صف ہو گیا


ملتوی ہو گئے سب ارادے مرے

کوئے سرکار میرا ھدف ہو گیا


لطف ایسا کیا مجھ پہ سرکار نے

بے ہنر مجھ سا خامہ بکف ہو گیا


ہو گیا جس پہ لطف و کرم شاہ کا

وہ خذف بھی یکا یک صدف ہو گیا


مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نئے اضافہ شدہ کلام
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات

حواشی و حوالہ جات[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]