وحید ظفر قاسمی

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

قاری وحید ظفر قاسمی پاکستان کے نامور قاری اور نعت خواں قاری وحید ظفر قاسمی کا تعلق دارالعلوم دیوبند کے مشہور عالم دین مولانا قاسم نانوتوی کے خانوادے سے ہے۔ ان کا پورا خاندان تلاوت کلام پاک کے حوالے سے معروف ہے اور ان کے والد قاری زاہر قاسمی اور چچا قاری شاکر قاسمی بھی پاکستان کے نامور قاریوں میں شمار ہوتے ہیں۔ قاری وحید ظفر قاسمی نے انتہائی کم عمری میں قرأت کے کئی عالمی مقابلوں میں حصہ لیا اور اعلیٰ اعزازات حاصل کیے۔ 1972ء میں انھوں نے مشہور نعت ’’اللہ ہو اللہ ہو‘‘ پیش کرکے نعت خوانوں کی صف میں بھی اہم مقام حاصل کرلیا۔ 14 اگست 1984ء کو حکومت پاکستان نے انہیں صدارتی تمغہ برائے حسن کاردگی کا اعزاز عطا کیا۔ وہ کراچی میں قیام پذیر ہیں

روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں حاضری[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

2013 کو ARY ٹی وی کے 27 رمضان المبارک کی نسبت سے ہونے والے ایک پروگرام میں قاری وحید ظفر نے اپنی نعت مبارکہ الصبح بدا من طلعتہ کی برکتوں کے بارے بتاتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ اسی نعت مبارکہ کی وجہ سے انہیں روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اندر حاضر ہو کر درود و سلام کا شرف حاصل ہوا ۔


سوشل میڈیا پر پذیرائی[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

وحید ظفر قاسمی ان خوش نصیب نعت خوانوں میں سے ہیں جنہیں لائیو محفلوں، ٹی وی چینلز، ریڈیو ، پی ٹی وی اور سوشل میڈیا پر ایک سی پذیرائی ملی ۔ 2013 میں ڈاکٹر چوہدری محمد یعقوب کی لگائی ہوئی آپ کی مشہور زمانہ نعت "الصبح بد امن طلعتہ " کو یو ٹیوب پر78 لاکھ بار اور منور علی کی لگائی ہوئی اسی نعت کو 54 لاکھ بار سے زیادہ دیکھا اور سنا جا چکا ہے ۔ اس کے علاوہ بھی بہت سے لوگوں نے یہی نعت مبارکہ لگا رکھی ہے اور ان کے ناظرین بھی لاکھوں میں ۔ اگر ان اعداد و شمار کی اوسط نکالی جائے وحید ظفر قاسمی کی صرف اسی نعت کو صرف یوٹیوب پر ایک دن میں 10 ہزار سے زائد بار سنا جا تا ہے ۔

اس کے علاوہ "وصال یار کی لگائی ہوئی نعت مبارکہ "زہے مقدر حضور حق سے سلام آیا ۔۔۔۔" کو 75 لاکھ سے سے زیادہ اور چوہدری محمد یعقوب کی لگائی ہوئی اس نعت مبارکہ کو 40 لاکھ سے بار دیکھا جا چکا ہے ۔ دیگر محبان وحید ظفر قاسمی کی لگائی ہوئی اس نعت کے ناظرین کا شمار علیحدہ سے ہے ۔ اسی طرح "فاصلوں کو تکلف ہے ہم سے اگر " 40 لاکھ ، "کوئی خلقت میں ان سے نہیں بڑا " کو 18 لاکھ اور حضور ایسا کوئی انتظام ہو جائے " کو 11 لاکھ بار سے زائد دیکھا اور سنا گیا ہے ۔ موخر الذکر نعت مبارکہ اگرچہ صبیح رحمانی کی پہچان ہے لیکن قاری صاحب نے اس میں بھی اپنا رنگ خوب جمایا ہے ۔

فیس بک پر قاری وحید ظفر قاسمی کا PAGE موجود ہے اس کو 16 ہزار سے زائد لوگوں نے لائیک کیا ہوا ۔ یہ PAGE "قاری وحید ظفر قاسمی " کی آئی ڈی ہی سے چلایا جا رہا ہے ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس PAGE پر قاری صاحب کی نعتوں کی آڈیوز ، وڈیوز اور پکچرز کے بجائے مساجد، آیات اور تہنیتی پیغاموں کی تصاویر سے مزین کیا گیا ہے ۔