خالد حسنین خالد

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


نعت زندگی ہے ۔خالد حسنین خالد ، سرور نقشبندی کے ساتھ

گزشتہ دس پندرہ سال کے دوران قومی سطح پر بہت کم ایسے نام دیکھنے کو ملے جنہوں نے نعت خوانی کے عظیم منصب سے انصاف کرتے ہوئے نعت خوانی کی حقیقی روایت کو زندہ رکھنے کی کوشش کی ہو ۔ایسا ہی ایک نام چکوال سے تعلق رکھنے والے خالد حسنین خالد کا بھی ہے جنہوں نے 2008/09 میں مظفر وارثی کا کلام "اپنی رحمت کے سمندر میں اتر جانے دے" پڑھ کر عالمگیر شہرت حاصل کی اور ہمیشہ اسی با ادب انداز کو لے کر فروغِ نعت میں اپنا حصہ شامل کرتے رہے مدینہ مدینہ، غم ہو گئے ودھیرے اور سنہری جالیاں سمیت خالد حسنین خالد کے کریڈٹ پر بے شمار نعتیں ہیں جن کو انہوں نے اپنی آواز دے کر ہمیشہ کے لیئے امر کر دیا۔ وہ نعت خوانی کے علاوہ چکوال میں دینی مدرسے کی صورت بھی اسلام کی خدمت کرتے رہے اور اپنا فن صرف اپنے تک نہیں رکھا بلکہ نعت کا شوق رکھنے والے بچوں اور نوجوانوں کو نعت کی تعلیم دینے کے لیئے نعت کلاسز کا بھی تواتر سے اہتمام کرتے رہے ۔ [ از ارسلان ارشد ]




وفات[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

نعت خوانی کے میدان میں سنجیدہ اور با ادب انداز کے حامل خالد حسنین خالد 18 دسمبر ، 2021 کو دنیائے فانی سے رخصت ہو گئے اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن