کلیات صبیح رحمانی

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

"کلیات صبیح رحمانی" ۔۔۔ کلیات آن لائن پڑھیے

صبیح رحمانی
وڈیوز
مضامین
نعت ریسرچ سنٹر
مطبوعات
نعت رنگ
شاعری
کلیات

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png

کلیات صبیح رحمانی

مرتب: ڈاکٹر شہزاد احمد

دیباچے: ڈاکٹر عزیز احسن، پروفیسر انوار احمد زئی

اس مجموعہ میں تین کتابیں شامل ہیں:

1- ماہ طیبہ 2- جادہ رحمت 3- سرکار کے قدموں میں

مع اضافہ

صفحات: 288 مجلد قیمت: 500 روپے

براے رابطہ: 03219425765

کلیات آن لائن پڑھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

کلیات آن لائن پڑھیے

کلیات پر آراء[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

ابو الحسن خاور[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

صبیح رحمانی میرے پسندیدہ نعت خوانوں میں سے ہیں ۔ ان کی آواز میں بلا کی اثر انگیزی ہے ۔ ان کے کلام " حضور ایسا کوئی انتظام ہوجائے " اور "کعبہ کی رونق کعبہ کا منظر" روز اول سے میرے دل و دماغ پر چھائے ہوئے ہیں ۔

حال ہی میں ڈاکٹر شہزاد احمد نے صبیح رحمانی کے کلیات مرتب کیے ہیں ۔ دوسال قبل تک میں یہ تو جانتا تھا کہ صبیح رحمانی نعت گو شاعر ہیں لیکن ان کی شاعری پڑھنے کا لیے ایسا پر اشتیاق نہ تھا کہ جیسے آج کل دوسرے نعت خواں شاعر ہیں ویسے ہی صبیح رحمانی بھی ہوں گے ۔ فروغ نعت کے لیے اپنی ویب سائٹ "نعت کائنات" پر کام کرتے ہوئے ان سے تعلق بھی ہوگیا ۔ اتفاق سے ہمارے درمیان نعت رنگ، نعت کائنات اور فروغ نعت کی دیگر پہلووں پر تو گفتگو تو ہوتی رہی لیکن شعراء یا نعتیہ شاعری پر تنقیدی گفتگو بہت کم رہی۔

نعت ورثہ کے لیے لائبریری بنانے کا خیال آیا تو ہر اتوار اردو بازار سے پرانی کتابوں سے نعتوں کی کتابیں خریدنا شروع کی ۔ ایک دن صبیح رحمانی کی کتاب " جادہ رحمت " ہاتھ لگی ۔ کچھ نہ پوچھیے صاحب ۔ ایسے جیسے آنکھوں سے جالا صاف ہوگیا ہو ۔ میں صرف یہ سوچتا رہا کہ جیسا شعر میں آج کہنے کی سعی میں ہوں ویسے اشعار تو یہ شاعر 25 سال پہلے کہہ چکا ہے ۔

جادہ ءِ رحمت کی شاعری سے متاثر ہوا تو سوال اٹھا کہ ایسا عمدہ شاعر اب شعر کیوں نہیں کہہ رہا ۔ صبیح رحمانی سے میری ان کی نعتیہ شاعری پر بھی بات ہوئی تو انہوں نے بتایا کہ میں نے نعت گوئی پر خدمت ِ نعت کوترجیح دی اور تدوین کی طرف آگیا ۔ اور کوئی اور یہ بار اٹھانے کو تیار نہ تھا ۔ وقت نے ثابت کیا کہصبیح رحمانی کا جذبہ صادق اور فیصلہ درست تھا ۔ انہوں نے اپنے مجلے "نعت رنگ" کے ذریعے اردو نعت گوئی میں تحقیق و تنقید کو وہ بنیاد فراہم کی ہے کہ یہ مینار جتنا بھی بلند ہوجائے ۔ لڑکھڑانے والا نہیں ۔

انہوں نے مزید فرمایا کہ تنقید و تدوین کے راہ پر میرا شعری آدرش اتنا بلند ہوگیا کہ مجھے لگا کہ مجھے اب شعر کہنے کے بجائے صرف اچھے اشعار سے لطف اندوز ہونا چاہیے ۔ صبیح رحمانی کی اپنے شعری آدرش سے محبت دیکھیے کہ اپنے مقبول ِ عام کلام

حضور ایسا کوئی انتظام ہو جائے

سلام کے لیے حاضر غلام ہو جائے

میں سے ایک شعر

تجلیات سے بھر لوں میں اپنا کاسئہ دل

کبھی جو ان کی گلی میں قیام ہو جائے

کے مصرع اولی کو نعت کے مشہور ہونے کے کئی سال بعد بدل کر

تجلیات سے بھر لوں میں کاسئہ دل و جاں

کر دیا کہ بھائی، میں اپنا ہی کاسئہ دل بھر سکتا ہوں کسی اور کا نہیں تو "اپنا" کی کیا ضرورت ۔

ایک بار میں اپنے فیس بک کے نعتیہ گروپ "نعت ورثہ" میں اپنا ایک شعر لگایا


کسی بھی صفحے کے دیکھوں کوئی بھی آیت ہو

اگر میں غور کروں نعت ہی نکلتی ہے ۔


تو صبیح رحمانی نے میرے ان باکس میں جیسے سرگوشی کی ہو


کسی صحیفے کو دیکھوں


اللہ اللہ ۔ صرف ایک لفظ کی تبدیلی نے شعر کا کینوس کتنا روشن اور وسیع کر دیا


کسی صحیفے کو دیکھوں کوئی بھی آیت ہو

اگر میں غور کوں نعت ہی نکلتی ہے


میں گھنٹوں اس تجویز کے سحر میں رہا ۔ اساتذہ کی اصلاحیں یاد آگئیں ۔

اب ایسے بلند آدرش شاعر کے کلیات پر میں کیا بات کروں؟ صبیح رحمانی کے کلیات کونپل سے گلاب بننے تک کا سفر ہیں اس میں ان کے ابتدائی دور کی شاعری بھی موجود ہے ۔ ابتدائی شاعری پھوٹتی ہوئی کونپلوں کی طرح تروتازہ ہے ۔اس میں کچے عشق کی خوشبو ہے ۔دور ِ عروج کی شاعری میں فکر و فن کے گلاب مہکتے ہیں۔دونوں کا اپنا اپنا لطف ہے ۔ مجھے یقین ہے کہ کلیات صبیح رحمانی کا مطالعہ کسی بھی شاعر کےلیے ایک سمت نما کی حیثیت اختیار کر سکتا ہے ۔

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

کلیات ظہوری | کلیات نعت، محسن کاکوروی | کلیاتِ شائقؔ | تمام و نہ تمام، عاصی کرنالی | کلیات راقب قصوری | مقصود کائنات، ادیب رائے پوری | کلیات ظہور | کلیات بے چین | کلیات اعظم | کلیات حفیظ | کلیات قادری | کلیات عنبر شاہ وارثی | حمدِ رب علا نعت خیر الوری، راسخ عرفانی | طاہرین، سید وحید الحسن ہاشمی | سرمایہ ءِ رووف امروہوی | کلیات ِ منور | کلیات اظہر | کلیات نیازی | کلیات ِ اعجاز رحمانی | زبور حرم، اقبال عظیم | خلد نظر، عابد سعید عابد | نور سے نور تک، شاعر علی شاعر | کلیات صائم چشتی | کلیات بیدم وارثی | کلیات مظہر | کلیات ریاض سہروردی | کلیات شاہ انصار الہ آبادی | کلیات راہی | کلیات شہزاد مجددی | کلیات عزیز احسن | کلیات صبیح رحمانی | کلیات ریاض مجید | کلیات نعت ۔ دباغ | حرا کی خوشبو، انجم نیازی | کلیاتِ قمر انجم |کلیات طاہر

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نئے صفحات
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659

حواشی و حوالہ جات[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]