آنکھ ہجرِ شہِ دیںؐ میں روتی رہے، نعت ہوتی رہے - شاہد الرحمان

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

Shahid Rehman.jpg


شاعر : شاہد الرحمان

مطبوعہ : 2017 - بہترین نعت کی تلاش

کیٹگری: 3

کلام نمبر : 42

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

آنکھ ہجرِ شہِ دیں میں روتی رہے ، نعت ہوتی رہے

یونہی اشکوں کی مالا پروتی رہے ، نعت ہوتی رہے


اُن کی سیرت شب و روز احوال میں ، کشتِ اعمال میں

بیج اُن کی اطاعت کے بوتی رہے ، نعت ہوتی رہے


عشق روشن رہے دل کے ایوان میں ، خیمۂ جان میں

خاک میں جھلملاتا یہ موتی رہے ، نعت ہوتی رہے


موجِ لطفِ خدا میرے جذبات کو ، اور خیالات کو

بحرِ عشقِ نبیؐ میں ڈبوتی رہے ، نعت ہوتی رہے


بادِ شہرِ عطا میرے انفاس میں ، میرے احساس میں

اُن کی قربت کی خوشبو سموتی رہے ، نعت ہوتی رہے


کاش مقبول ہوں یہ دردوں کے گُل ، پیشِ ختمُ الرُسُلؐ

مجھ کو رحمت کی بارش بھگوتی رہے ، نعت ہوتی رہے


ہوں رواں ایسے شاہد کے نطق و قلم ، ہر گھڑی دم بہ دم

نعت ہوتی رہے ، نعت ہوتی رہے ، نعت ہوتی رہے

نئے صفحات

2017 کی بہترین نعت کی تلاش

تعارف
کیٹگری 1
کیٹگری 2
کیٹگری 3

کیٹگری 3 کی نعتیں

01 02 03 04 05 06 07 08 09 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24
25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42

مزید دیکھیے

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نئے اضافہ شدہ کلام