مجھے برسات رحمت میں وہ جینا یاد آتا ہے ۔ محمد زاہد

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

Logo naat virsa.jpg


شاعر : محمد زاہد

مطبوعہ : 2017 - بہترین نعت کی تلاش

کیٹگری: 3

کلام نمبر : 8

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

مجھےبرسات_رحمت میں وہ جینایادآتاہے

مدینےکی طرف جاتاسفینہ یادآتاہے


مرےاشکوں کی صورت میں پگھلتاہےمرادل بھی

تصورمیں مجھےجس پل مدینہ یادآتاہے


میں سونگھوں جب کوئی خوشبووہ عنبرہوکہ چنبیلی

مجھے اپنےنبی کاہی پسینہ یادآتاہے


مری نظریں کبھی دیکھیں کہیں کوئی حسیں منظر

مجھے ختم_نبوت کانگینہ یادآتاہے


احد،خیبرمرےآقاکی سیرت کےہی پہلوہیں

ملاپتھروں سےخندق میں وہ سینہ یادآتاہے


جوپتھرکھاکےطائف میں ہدایت کی دعامانگے

صفاقلبی کاایساآبگینہ یادآتاہے


میں رسموں میں گری امت کودیکھوں جب تڑپتاہوں

مجھےرہ رہ کے آقاکاقرینہ یادآتاہے

نئے صفحات

2017 کی بہترین نعت کی تلاش[ماخذ میں ترمیم کریں]

تعارف
کیٹگری 1
کیٹگری 2
کیٹگری 3

کیٹگری 3 کی نعتیں[ماخذ میں ترمیم کریں]

01 02 03 04 05 06 07 08 09 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24
25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نئے اضافہ شدہ کلام