حفیظ تائب احباب کی نظر میں

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

Naat kainaat hafeez taib.jpg

مرکزی صفحہ
اردو شاعری
احباب کی نظر میں

احباب کی نظر میں[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

احمد ندیم قاسمی[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

احمد ندیم قاسمی حیفظ تائب کے بارے فرماتے ہیں

”میں نے فارسی، اردو اور پنجابی کی بے شمار نعتیں پڑھی ہیں، ان میں آنحضرت سے عقیدت اور عشق کا اظہار تو جابجا ملتا ہے مگر حفیظ تائب کے ہاں اس عقیدت اور عشق کے پہلو بہ پہلو میں نے جو ندرت اظہار دیکھی ہے، اس کی مثال ذرا کم ہی دستیاب ہوگی۔“

اور پی ٹی وی کے ایک پروگرام میں احمد ندیم قاسمی نے فرمایا

" میں سمجھتا ہوں کہ نعت گوئی کا یہ دور جس میں سے ہم گذر رہیں ۔ حفیظ تائب کا دور ہے ۔ <ref> https://www.youtube.com/watch?v=Wk6fuvjYMPE </ref>

ڈاکٹر محمد حسین مشاہد رضوی[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

وہ عربی زبان سے واقف تھے۔ فارسی پر مضبوط گرفت رکھتے تھے۔ عربی، فارسی، اُردو اور پنجابی شاعری کا وسیع مطالعہ کر رکھا تھا اور ان چاروں زبانوں کے ادب پر فاضلانہ گفت گو کرتے تھے۔ بہترین کلام اُنھیں ازبر تھا۔ قرآنِ مجید اور حدیث کے مطالعے میں مستغرق رہتے تھے۔ تاریخ ِاسلام خصوصاً سیرت مبارکہ کی کتب پر اُن کی گہری نظر تھی۔ علاوہ ازیں فنی باریکیوں سے خوب واقف تھے اوراس بات سے آگاہ تھے کہ شعر کو بقائے دوام کس طرح حاصل ہوتی ہے چناں چہ اُن کی نعتوں کا مطالعہ گہرائی میں جا کر کیا جائے ،تو جلد ہی اندازہ ہو جاتا ہے کہ مضامین کی وسعت و ندرت کے ساتھ ساتھ فن ِ شعر میں اُن کا ریاض کس پائے کا ہے۔

ڈاکٹر عباس نجمی[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

ڈاکٹر عباس نجمی نے ایک انٹرویو میں فرمایا کہ

" وہ سارا خطہ کہ جہاں اردو بولی اور سمجھی جاتی ہے ببانگ دہل اس بات کی شہادت دیتا ہے کہ حفیظ تائب نے نہ صرف اسلوبیاتی سطح پر نعت کو نئے رنگوں سے آشنا کیا بلکہ انہوں نے فکری و فنی طور پر نعت میں ایسے تجربے کئے کہ نعت رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے حوالے سے ان کا نام رہتی دنیا تک روشن رہے گا ۔

نئے صفحات
گذشتہ ماہ زیادہ پڑھے جانے والے موضوعات

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

نئے اضافہ شدہ کلام

حواشی و حوالہ جات[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]