نعت ورثہ ۔ 2017 کی بہترین نعت کی تلاش

"نعت کائنات" سے
This is the approved revision of this page, as well as being the most recent.
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

Logo naat virsa.jpg

"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
تعارف
کیٹگری 1
کیٹگری 2
کیٹگری 3


نعت ورثہ نے اپنے فیس بک فورم پر 2017 میں بہترین نعت کی تلاش کی لیے ایک سرگرمی کی ۔ جس "میرا پیغام محبت ہے جہاں تک پہنچے" کی مصداق چہار اطراف سے 2017 میں کہی گئی نعتیں وصول کرنے کی کوشش کی گئی ۔نعت ورثہ کو اس بات کا بخوبی اندازہ ہے کہ ہر بہترین نعت تک نہیں پہنچا جا سکا۔ لیکن ایک جیسے تیسے کرکے ایک رسم کی بنا تو ڈالی گئی ہے ۔ اگر اہل دانش نے اسے سراہا اور دست تعاون بڑھایا تو یہ سلسلہ بہت جلد بہتر سے بہترین کا سفر طے کر لے گا ۔ یہ تمام نعتیں "نعت ورثہ کے فیس بک فورم میں کیٹگری کے اعتبار سے پیش کی گئیں ۔ان نعتوں کو شعراء کی ریاضت کے اعتبار سے تین کیٹگریز میں تقسیم کیا گیا ۔

کیٹگریز[ترمیم]

کیٹگری 1 ۔ 20 سال یا اس سے زیادہ مشق سخن والے شعراء

کیٹگری 2 ۔ 10 سال یا اس سے زیادہ مشق سخن والے شعراء

کیٹگری 3۔ 10 سال سے کم مشق سخن والے شعراء . اس کیٹگری میں بھی بے وزن اور غیر معیاری کلام موصول نہیں کیے گئے ۔


اس سرگرمی کے لیے 161 کلام موصول ہوئے ۔ ادارہ تمام شعراء کا شکر گذار ہے کہ انہوں نے اس سرگرمی کو کامیاب بنانے کے لیے اپنا کلام بھیجا ۔ اگرچہ ے اول دوئم سوئم انعاموں کا اعلان کیا گیا تھا ۔لیکن ہمارا ایمان ہے کہ کوئی بھی شخص نعت مبارکہ کسی دنیاوی فائدے کے لیے نہیں کہتا بلکہ دل میں موجود محبت ِ رسول ِ کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا چشمہ ابلتا ہے تو ہی نعت مبارکہ ہوتی ہے ۔ شعراء نے اس میں قطعا کوئی دلچسپی نہیں دکھائی ، بیشتر نے صاف صاف فرما دیا کہ اگر انعامی مقابلے کے لیے کلام درکار ہے تو ہماری طرف سے معذرت اور اگر ویسے ہی اس ایونٹ کا حصہ بنانا ہے تو کلام حاضر ہے ۔ یہ انعام "نعت ورثہ" کی انتظامیہ کا "نعت سے محبت" کا ایک عملی اظہار تھا ۔ سو اسے ختم نہ کیا گیا اور بہت سے اہم شعراء سے سماجت کرکے نعتیں وصول کی گئیں ۔

منصفین[ترمیم]

خورشید رضوی | ریاض مجید | سعود عثمانی | رحمان حفیظ

سعود عثمانی کی اپنی نعت مبارکہ چونکہ "کیٹگری 1 " میں موجود تھی اس لے انہوں نے آخری مراحل میں کیٹگری 2 اور کیٹگری 3 کی نعتوں میں معاونت کی ۔ جبکہ آخری مراحل میں کیٹگری 1 کی نعتوں کے انتخاب کے لیے ان کی جگہ رحمان حفیظ شامل ہوئے ۔


فیس بک پر تبصرے[ترمیم]

یہ کلام فیس بک فورم میں پیش کیے گئے تو قارئین و مبصرین نے ان کی عیوب و محاسن پر گفتگو بھی ۔ اس گفتگو میں نعت و غزل کی بہت سی معروف شخصیات نے بھِی حصہ لیا ۔ جن میں


یاور وارثی | عباس عدیم قریشی | ڈاکٹر مشاہد رضوی | وحید القادری عارف | نسیم سحر | تنویر پھول | ضیا الدین نعیم | مجید اختر |ثاقب علوی | حسنین اکبر | رحمان حفیظ | عرفی ہاشمی | ڈاکٹر افتخار الحق | اشرف یوسفی | پرویز ساحر | یونس تحسین | نور الحسن نور

بھی شامل تھے ۔ یہ تبصرے اس ربط پر ملاحظہ کیے جا سکتے ہیں ۔

"نعت ورثہ لٹریری ڈسکشنز"

ججمنٹ کا طریقہ کار[ترمیم]

  • پہلے مرحلے میں انتظامیہ نے فیس بک پر ہونے والی گفتگو اور آراء کی روشنی میں ہر کیٹگری کے اہم کلاموں کی فہرست مرتب کرلی ۔ اس میں تعداد کی کوئی قید نہ تھی ۔
  • دوسرے مرحلے پر ریاض مجید اور سعود عثمانی سے درخواست کی گئی کہ وہ تمام کلاموں کو پڑھ کر ان میں سے اہم کلام علیحدہ کر لیں ۔
  • تیسرے مرحلے پر ریاض مجید اور سعود عثمانی سے درخواست کی گئی کہ جو کلام انہوں نے منتخب نہیں کیے انہوں ایک نظر دوبارہ دیکھ لیں کہ کیا وہ اس میں سے کوئی مزید کلام لینا چاہتے ہیں ۔
  • چوتھے مرحلے پر انتظامیہ نے ریاض مجید اور سعود عثمانی کے انتخاب کا اپنے انتخاب سے موازنہ کیا ۔ ان دونوں صاحبان کی کے انتخاب میں جو کلام زیادہ تھے وہ تو قبول کر لیے گے اور جو کلام انتظامیہ کہ فہرست میں تھے اور ان صاحبان کی فہرست میں نہ تھے ۔ ان سے ان پر دوبارہ غور کرنے کی درخواست کی ۔ ایسا اس لیے ضروری تھا کہ انتظامیہ کے سامنے فیس بک کی گفتگو اور قارئین کی آراء بھی تھیں اور کوشش یہ تھی کہ کوئی بھی اہم کلام رہ نہ جائے ۔
  • پانچویں مرحلے میں خورشید رضوی بھی شامل ہوگئے ۔ خورشید رضوی ان دنوں کسی اہم کتاب پر کام کر رہے تھے ۔ انہوں نے درخواست کی تھی کہ انہیں صرف اہم کلام دے دیے جائیں تو اس مرحلے پر ان کو بھی شامل کر لیا گیا ۔ سعود عثمانی کے منتخب شدہ کلام کا خورشید رضوی نےبھی جائزہ لیا
  • پانچویں مرحلے پر خورشید رضوی ، ریاض مجید اور سعود عثمانی سے درخواست کی گئی کہ وہ ہر کیٹگری میں سے دس دس کلاموں کا انتخاب کر لیں ۔ یہاں یہ بات یاد رکھنے کی ہے کہ چونکہ سعود عثمانی کی اپنی نعت مبارکہ بھی کیٹگری 1 میں شامل تھی ۔ اس لیے کیٹگری 1 کی دس نعتوں کے لیے تیسرے منصف کی حیثیت سے رحمان حفیظ سے مشاورت کی گئی ۔
  • چھٹے مرحلے میں ججز سے درخواست کی گئی ۔ 10 میں سے پانچ نعتیں منتخب کر لیں ۔ یہاں یہ بات انتہائی قابل اطمینان رہی کہ ہر کیٹگری میں ججز کی پانچ منتخب کردہ نعتوں میں سے تین نعتیں قریبا ہر جج کا انتخاب رہیں ۔ سو انہیں تین نعتوں کو اول دوم اور سوم قرار دیا گیا ۔
  • آخری اور فائنل مرحلے میں انتظامیہ نے اپنا تیار کردہ نتیجہ معزز ججز کو پیش کر دیا ۔ الحمد اللہ ۔ نتیجہ تمام ججز کے لیے اس تبصرے کے ساتھ تسلی بخش تھا کہ سب کا سو فیصد متفق ہونا ممکن نہیں ۔ ہم نے جو بہترین کلام نکال کر دیے ہیں ان میں سے کوئی بھی اول دوم سوم ہو جائے اس سے کچھ خاص فرق نہیں پڑتا ۔

سال 2017 کی بہترین نعتیں[ترمیم]

کیٹگری 1[ترمیم]

کیٹگری 2[ترمیم]

کیٹگری 3[ترمیم]


2018 کی بہترین نعت کی تلاش[ترمیم]

2017 کی بہترین نعت کی کامیاب تلاش کے بعد 2018 کی بہترین نعت کی تلاش جاری ہے ۔ آپ سے بھی درخواست ہے کہ اپنی نعت ضرور بھییں ۔ آپ اپنی نعت ان ذرائع سے بھیج سکتے ہیں ۔


فیس بک : 2018 کی بہترین نعت کی تلاش

ای میل : muhammad_19k@hotmail.com

وٹس ایپ : 00923214435273

بذریعہ ڈاک  : نعت ورثہ , 938۔ سی ۔ مولانا شوکت علی روڈ، فیصل ٹاون، لاہور. پاکستان

مزید دیکھیے[ترمیم]

نئے صفحات
گذشتہ ماہ زیادہ پڑھے جانے والے موضوعات