چشمِ بے چین کا چین ‘ دل کا سکوں ‘ روحِ انساں کی لذّت مدینے میں ہے

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 09:32، 28 اگست 2019ء از 110.36.180.13 (تبادلۂ خیال) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ }} link=عبد الجلیل {| style="background-color:#ffffff; margin-left: 10px;" | {| class="wikitable" style=" margin-right: 2...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


Abdul Jalil.jpg

عبد الجلیل
شاعری
مہکار مدینے کی

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png

شاعر : عبد الجلیل

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

چشمِ بے چین کا چین ‘ دل کا سکوں ‘ روحِ انساں کی لذّت مدینے میں ہے

جاہ و منصب کا ہونا بڑی شے سہی پر مسلماں کی عزّت مدینے میں ہے


ہر مسلمان جویائے ایمان ہے کیونکہ ایمان ہی اس کی پہچان ہے

ہاں مگر یہ حقیقت ہے ایمان کی روح پرورحلاوت مدینے میں ہے


ہے کسی کی تمنا کہ دولت ملے اور کسی کی ہے خواہش کہ جنت ملے

مومنوں کی ہے دولت درِ مصطفٰےؐ اہلِ ایماں کی جنت مدینے میں ہے


عشق سرکارؐ میں جو بھی سر شار ہے اُس کی منزل فقط اُن کا دیدار ہے

اُس کے غم کا نہیں ہے مداوا کوئی اُس پریشاں کی راحت مدینے میں ہے


مانگنے کا سلیقہ اگر پاس ہو اور طلب میں ذرا سا بھی اخلاص ہو

اپنے دامن کو جاکر پسارو وہیں ‘ ساری دنیا کی ثروت مدینے میں ہے


اے جلیل! اُن کے در کی گدائی ملے ‘ اس سے بڑھ کر تو کوئی بھی منصب نہیں

میرے دل کی تمنا یہی ہے فقط میرے ایماں کی چاہت مدینے میں ہے



مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نئے اضافہ شدہ کلام
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات