وہی ہے خوف جو کم مائیگی کا ہوتا ہے ۔ سعود عثمانی

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

Naat Kainaat Saud Usmani.jpg

شاعر : سعود عثمانی

مطبوعہ : 2017 - بہترین نعت کی تلاش - کیٹگری 1 ۔ کلام نمبر 01

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

وہی ہے خوف جو کم مائیگی کا ہوتا ہے

اگرچہ شوق تو نعت نبی کا ہوتا ہے


میں چاہتا ہوں کہ تشبیب سے گریز کروں

اگر تو اذن قصیدہ گری کا ہوتا ہے


فراقِ شہر نبی کی بھی قدر کر مرے دوست

عجیب ذائقہ اس تشنگی کا ہوتا ہے


یہ اک سبق بھی پیمبر سے روشنی کو ملا

کہ سب سے تیز سفر جسم ہی کا ہوتا ہے


میں زندہ نعت لکھوں اور زندہ رہ جاؤں

وگرنہ فائدہ کیا شاعری کا ہوتا ہے


سعود نعت کا رتبہ وہی ہے شاعری میں

جو ساری خلق میں پیغمبری کا ہوتا ہے

نعت کائنات پر نئی شخصیات


مزید دیکھیے

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نئے اضافہ شدہ کلام