مالیگاؤں

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

Maaligaon.jpg

مالیگاؤں، بھارت کی ریاست مہاراشٹر کا مشہور شہر ہے جہاں اردو بولنے، لکھنے، پڑھنے والوں کی اکثریت ہے۔ اسے آج ساری دنیا میں اردو کا مرکز اور مسجدوں کا شہر کہا جاتاہے۔ یہاں بنکر برادری کی اکثریت ہے۔ ۱۸۵۷ء کی جنگ آزادی کے بعد شمالی ہند سے، خصوصاً یوپی اور خاندیش کے مختلف علاقوں سے آنے والے مہاجرین نے مالیگاؤں کو اپنا وطن ثانی بنا لیا۔ مالیگاؤں میں ابتداً مالی سماج کے لوگ رہتے تھے جو کھیتی باڑی کا کام کرتے تھے۔ شمالی ہند کے مہاجرین یہاں پارچہ بافی کی صنعت کے لئے سازگار ماحول دیکھ کر یہیں کے ہو رہے اور ہاتھ ماگ (ہتھ کرگھا) پر رنگین ساڑی بننے کا کام شروع کیا۔ اس کا ایک سبب یہ بھی تھا کہ پورے مہاراشٹر میں اور اس سے لگے ہوئے علاقوں میں بارڈر والی رنگین ساڑی (نوگزی ساڑی) کا چلن تھ

شعر و ادب اور نعت گوئی کے رحجانات[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

شمالی ہند میں پریس کی آمد کے بعد شاعری اور افسانہ نگاری کو پر لگ گئے۔ اخبارات و رسائل کی اشاعت نے اس پر مہمیز کا کام کیا۔ پھر چوں کہ یہاں آنے والے اپنے ساتھ اپنی تہذیب، زبان، بول چال کا لہجہ بھی ساتھ لائے تھے اس لئے ابتداء میں بقول ڈاکٹر اشفاق انجم:

’’یہاں کی ابتدائی شاعری کا بہترین نمونہ وہ ہے جس میں خاندیشی اور فارسی زبان میں کہے گئے مرثیے اور مراٹھی آمیز نعت اور غزلیں ہیں۔‘‘

لیکن دھیرے دھیرے ان کی شاعری اور زبان سے خاندیشی اور فارسی کے اثرات ختم ہوتے گئے اور شعراء دبستانِ دہلی و لکھنؤ کی اتباع میں ٹکسالی اردو میں شعر کہنے لگے اور قنوج، میرٹھ، الٰہ آباد سے شائع ہونے والے رسائل اور گلدستوں میں شائع بھی ہونے لگے۔ ڈاکٹر اشفاق انجمؔ اپنے تحقیقی مقالے ’’شعرائے مالیگاؤں‘‘ میں لکھتے ہیں:

’’اب تک جو سب سے قدیم گلدستہ دستیاب ہوا ہے وہ ’’پیامِ عاشق‘‘ قنوج ہے جس کے ۱۸۹۲ء کے دو شمارے راقم کے پاس ہیں۔ا ن میں مالیگاؤں کے شعراء کا کلام بھی شائع ہوا ہے لہٰذا ہم کہہ سکتے ہیں کہ آنے والے مہاجرین میں شعراء اور ذی علم حضرات یقیناًشامل تھے جن کے ہاتھوں یہاں اردو نے آنکھیں کھولیں اور ادب کی شمعیں روشن ہوئیں۔‘‘<ref> مالیگاؤں کانعتیہ ادب اوراشفاق انجم ۔ ظہیر قدسی </ref>

مسجدوں میناروں کے شہر مالیگاؤں کی تاریخ پر لکھی گئی مختلف کتب کے مطالعے سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ اردو شعر وادب کی روایت کے ساتھ ہی مالیگاؤں میںنعت گوئی کی روایت کا آغاز بھی ہوتا ہے۔ یہاں خصوصیت کے ساتھ میلاد کی محفل، محرم کی مجلس اور طرحی و غیر طرحی مشاعروں کے لیے زیادہ تر روایتی موضوعات و مضامین پر مبنی نعتیہ کلام لکھے جاتے رہے۔ آغاز میں امیر خاں امیرؔ قریشی(پیدایش 1895ء /وفات 1930ء) ، منشی محمد شعبانؔ (پیدایش1870ء/ 1929وفاتء) اور ان کے شاگردوں نے میلاد کی محفلوں اور محرم کی مجلسوں کے لیے تقدیسی شاعری حمد ، نعت ، سلام، منقبت اور مرثیے کو خوب فروغ دیا۔ نعت گوئی کی روایت کومستحکم بنانے میں عبدالکریم عرف دادا میاں عطاؔ(پیدایش 1864ء /وفات 1964ء) کی خدمات اظہر من الشمس ہیں ۔ موصوف مالیگاؤں کے اولین صاحب دیوان شاعر ہیں ۔ 1885ء میں آپ کا نعتیہ دیوان شائع ہوا ۔ جو اردو لائبریری مالیگاؤں میں موجود ہے ۔ <ref> مالیگاوں کے اولین صاحب دیوان عبد الکریم عرف دادا میاں عطا کی نعت گوئی کا مختصر شذرہ از مشاہد رضوی </ref>

شعر و ادب کے بڑھتے ہوئے ذوق اور فراغت کے اثرات بیسویں صدی کی تیسری دہائی میں نمایاں ہوئے اور مالیگاؤں سے ’’افتخار سخن‘‘، ’’معیارِ سخن‘‘، اور ’’بہار‘‘ نامی ماہانہ گلدستے شائع ہونے لگے۔ جن میں مقامی شعراء کے علاوہ برصغیر کے شعراء کی طرحی غزلیں اور نعتیں شائع ہوتی تھیں۔ ان کے علاوہ میرٹھ، الٰہ آباد، دہلی، لکھنؤسے نکلنے والے گلدستوں میں بھی مالیگاؤں کے شعراء کے کلام شائع ہوتے تھے۔ <ref> مالیگاؤں کانعتیہ ادب اوراشفاق انجم ۔ ظہیر قدسی </ref>


مالیگاوں میں پیدا ہونے والی اہم نعتیہ شخصیات[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

ظہیر قدسی

مشاہد رضوی

مالیگاوں کے کچھ اہم نعت گو شعراء[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اسیر برہانپوری | امیر خاں امیر قریشی | منشی محمد شعبان | عبد الکریم عطا | حافظ مراد | اسحق مقصد | عبدالرحمٰن اثر |نجیب اللہ ہنر | الطاف ضیاء

سراج الدین سراج | یوسف عزیز | عبدالمجید وحید | عقیل رحمانی | نذیر تابش | جمال الدین لبیب |حامی بلڈانوی | نذیر اوج| محمد یونس مالیگ | مشتاق برکتی | الطاف سلطان پوری | کلیم شاہدوی | اشفاق انجم | سلیم شہزاد | مشاہد رضوی | ظہیر قدسی | امین صدیقی | حامی بلڈانوی | ارشد مینانگری | عبداللطیف لطیف | ہارون اکسیر | اشرفی انیس نیر | شیدا قادری | حامد النوری | ادریس وارثی | اسماعیل یارعلوی | وقار جعفری | خالد انور | نعیم رضا برکاتی | عطا ابن یارعلوی | صالح بن تابش|

مالیگاوں کے اہم علاقے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

ہیرا پنا کالونی

اہم تعلیمی ادارے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اے ٹی ٹی کالج مالیگاؤں

مالیگاوں کے متعلق اہم مضامین[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

نئے اضافہ شدہ "شہر"
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png