میں ان کے صدقے میں ان کے واری کہ ذکر ان کا ہی کو بہ کو ہے ۔ ظہور ضیائی

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 07:14، 10 اپريل 2018ء از SOHAIL SHEHZAD (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: Link شاعر : ظہور ضیائی مطبوعہ : 2017 - بہترین نعت کی تلاش کیٹگری: 2 کلام نمبر : 44 __NO...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

Link

شاعر : ظہور ضیائی

مطبوعہ : 2017 - بہترین نعت کی تلاش

کیٹگری: 2

کلام نمبر : 44

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

میں ان کے صدقے، میں ان پہ قرباں، کہ ذکر ان کا ہی کو بکو ہے

انہی کی نعتیں ہیں لب پہ جاری، زباں پہ ان کی ہی گفتگو ہے


نہی کے جلوے ہیں کل جہاں میں، انہی کے دم سے یہ روشنی ہے

انہی کی آمد کے تذکرے ہیں، انہی کا چرچا یہ سو بسو ہے


نہ سیم کی مجھے ہے حاجت، نہ تحتِ شاہی کی ہے ضروت

درِ نبی کی ملے گدائی، یہی مری ایک آرزو ہے


مجھے بھی در پہ بلا لیں آقا! مری بھی بگڑی بنا دیں آقا

سناؤں نعتیں میں اس جگہ پر، جو سبز گنبد کے رو برو ہے


اذان میں ہے، نماز میں ہے، خدا کے پیارے کلام میں ہے

ہمارے آقا کے نام نامی کی دھوم دنیا میں چار سو ہے


فقیر ہے تو، حقیر ہے تو، درِ نبیؐ کا اسیر ہے تو

انہیں کی نسبت سے اے ضیائی تری زمانے میں آبرو ہے

نئے صفحات

2017 کی بہترین نعت کی تلاش

تعارف
کیٹگری 1
کیٹگری 2
کیٹگری 3

سانچہ میں تکرار پایا گیا: سانچہ:نعت ورثہ ۔ 2017 کی بہترین نعت کی تلاش ۔ کیٹگری 2

مزید دیکھیے

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نئے اضافہ شدہ کلام