کلیات راہی
’’کلیاتِ راہیؔ ‘‘ نذر محمد راہیؔ کے نعتیہ کلام پر مشتمل ہے۔ اس کے مرتب ڈاکٹر محمد اویس معصومی ہیں۔ سال اشاعت 2014ء ہے۔ تلاش حق فاؤنڈیشن، پی او بکس 8778صدر کراچی نے اس کی طباعت کا خوبصورت اہتمام کیا ہے۔ یہ مجلد کتاب 120صفحات پر مشتمل ہے۔ اس کی قیمت 150/- روپے ہے۔
نعتیہ کلیات پر تحقیق کرنے والے معتبر محقق شہزاد احمد، کراچی اس کے بارے فرماتے ہیں ۔
’’کلیاتِ راہیؔ ‘‘ بھی مولانا نذر محمد راہیؔ مرحوم کا مختصر سا مجموعہ کلام ہے۔ جسے کلیاتِ راہی کا نام دے دیا گیا ہے۔ اس کتاب کی ترتیب کے دوران راقم ا لحروف نے ڈاکٹر اویس معصومی کو مشورہ دیا تھا کہ اس کا نام کوئی اور تجویز فرما دیں۔ یہ کلیات کے زمرے میں شامل نہیں بلکہ ایک عام سا مجموعہ کلام ہے۔ موصوف مرتب نے فرمایا ’اس پر ضرور سوچیں گے۔‘ مگر کتاب بالآخر کلیات راہی کے نام سے ہی شائع ہوئی۔
کلیات راہیؔ میں لکھنے والو ں میں ڈاکٹر اویس معصومی، منظر علی عارفی اور ڈاکٹر شہزاد احمد شامل ہیں۔ جب کہ قطعات تاریخ (سال وصال) اور مادّہ ہائے تاریخ (سال وصال) معروف و محترم تاریخ گو، نعت گو و فارسی شناس طارق سلطان پوری کی رشحات فکر کے آئینہ دار ہیں۔ کتاب کو اُردو اور سرائیکی حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ مولانا نذر محمد راہی کے بارے میں بنیادی معلومات توجہ دلانے کے بعد بھی موجود نہیں۔
مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
کلیات ظہوری | کلیات نعت، محسن کاکوروی | کلیاتِ شائقؔ | تمام و نہ تمام، عاصی کرنالی | کلیات راقب قصوری | مقصود کائنات، ادیب رائے پوری | کلیات ظہور | کلیات بے چین | کلیات اعظم | کلیات حفیظ | کلیات قادری | کلیات عنبر شاہ وارثی | حمدِ رب علا نعت خیر الوری، راسخ عرفانی | طاہرین، سید وحید الحسن ہاشمی | سرمایہ ءِ رووف امروہوی | کلیات ِ منور | کلیات اظہر | کلیات نیازی | کلیات ِ اعجاز رحمانی | زبور حرم، اقبال عظیم | خلد نظر، عابد سعید عابد | نور سے نور تک، شاعر علی شاعر | کلیات صائم چشتی | کلیات بیدم وارثی | کلیات مظہر | کلیات ریاض سہروردی | کلیات شاہ انصار الہ آبادی | کلیات راہی | کلیات شہزاد مجددی | کلیات عزیز احسن | کلیات صبیح رحمانی | کلیات ریاض مجید | کلیات نعت ۔ دباغ | حرا کی خوشبو، انجم نیازی | کلیاتِ قمر انجم |کلیات طاہر
اس سال کی کچھ اہم کتابیں | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
اس سیکشن میں اپنے کتابیں متعارف کروانے کے لیے "نعت کائنات" کو دو کاپیاں بھیجیں
|
نئے صفحات | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
|
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659 |
اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔ |