شہزاد احمد، کراچی

نعت کائنات سے
(ڈاکٹر شہزاد احمد سے رجوع مکرر)
Jump to navigationJump to search

Shehzad Ahmad, Karachi.jpg

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png

جس طرح اللہ رب العزت نے زمین پر پہاڑ گاڑ رکھے ہیں کہ یہ بلاوجہ جنبش نہ کرتی رہی اور اگر ان پہاڑوں سے چھیڑ چھاڑ کی جائے تو زمین جھر جھریاں لینا شروع کردیتی ہے ۔ یہ پہاڑ مضبوطی و ہبیت کی علامت ہیں ۔ اسی طرح خطہ نعت کو بھی کچھ قد آور محققین و خدمت گذاران نعت دستیاب ہوتے رہے ہیں کہ اردو ادب میں نعت کی دھاک قائم رہے ۔ ڈاکٹر شہزا احمد بھی انہیں شخصیات میں سے ایک ہیں 24 اکتوبر 1960 کو حیدر آباد، سندھ میں پیدا ہونے نعت گو، نعت خواں اور محقق ڈاکٹر شہزاد احمد کا سب بڑا کارنامہ اردو نعت پر پی ایچ ڈی کا مقالہ "اردو نعت پاکستان میں" ہے ۔ اس مقالے میں اردو نعت کے ہر شعبے کی کو زیر بحث لایا گیا ہے ۔

ڈاکٹر شہزاد احمد نے پی ایچ ڈی سے پہلے ایم اے اسلامیات اور ایم اے صحافت کی اسناد حاصل کیں۔

نعت خوانی[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

ڈاکٹر شہزاد احمد میٹرک کے بعد 1976 میں کراچی آگئے ۔ گھریلو ماحول میں دین کی خوشبو تھی تو ان کی روح بھی اسی میں سیراب رہی ۔ سکول کے زمانے میں نعت خوانی شروع کی اور بے شمار مقابلوں میں اول قرار پائے ۔ علاقائی محافل میں جہاں ضرورت پڑی نقابت کی ذمہ داری بھی نبھاتے رہے ۔ نعت خوانی ہی اپنی تمام نعتیہ خدمات کی اساس سمجھتے ہیں اور نعت میں پی ایچ ڈی ہونے کے باوجود آج بھی نعتیہ محافل میں نعت خوانی کو عزت افزائی گردانتے ہیں ۔

نعت گوئی[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

میدان ِ نعت کے سرگرم رکن ہونے کیوجہ سے ستار وارثی، منظر ایوبی ، رشید وارثی ، ادیب رائے پوری ، اعظم چشتی ، ریاض الدین سہروردی جیسی اہل قلم شخصیات کی نجی محافل میں بھی شامل ہوتے رہے ۔ نعت خوانی اور اس ماحول کی وجہ سے مزاج میں موزونیت پنپتی رہی ۔ سال 1988 میں ایک دن جب ایک محفل کے بعد نوجوان نے ان کو شاعر سمجھ کر اپنی نعت مبارکہ پر اصلاح مانگی تو اس کی نعت مبارکہ غور کرنے کے لیے گھر لے آئے ۔ اس کی نعت مبارکہ پر تکنیکی حوالے سے غور کرتے ہوئے اندر کا تربیت پاتا ہوا شاعر بھی مسکراتا ہوا سامنے آن کھڑا ہوا۔ اس دن اپنی زندگی کی پہلی نعت مبارکہ کہی ۔


نعت گوئی کے لیے شمس بریلوی اور رفیق عزیزی سے اصلاح لی ۔

اہم مطبوعات[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اعزازات و خدمات[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

  • کراچی میں سے نعت میں پہلی پی ایچ ڈی کا آغاز
  • پاکٹ سائز نعتیہ انتخابوں اور کلیات کا آغاز
  • ماہنامہ حمد و نعت کا اجراء
  • سب سے زیادہ نعتیہ کلیات مرتب کرنے کا اعزاز
  • نعتیہ انتخابوں کی کثیر تعداد

سال بہ سال[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

1970 ۔ میں شب برات اور شب معراج کے فضائل پر کتابچے لکھے

1981 ۔ نصر اللہ خان نوری کی پڑھی ہوئی نعتوں کا انتخاب

1982 ۔ اختر الحامدی کی برسی پر ۔ نوائے رضا کے نام سے ایک نعتیہ انتخاب

1983۔ سلام رضا ۔ سلاموں کا انتخاب

1984 ۔ نوائے نعت ۔ انتخاب

1986 ۔ لاکھوں سلام ۔ سلام پر دس تظمینیں مع تذکرہ

1986 ۔ نعتیہ کتابوں کی فہرست اور تعارف

1989 ۔ ماہنامہ حمد و نعت، کراچی کا اجراء

1990 ۔ آفتاب نقوی کی کہنے پر کراچی کے نعت گو اور حیدر آباد کے نعت گو دو تذکرے لکھے جو اوج کے سالنامے میں 1992 میں شائع ہوئے

1998 ۔ادیب رائے پوری کے نعتیہ کلام کو مقصود کائنات کے نام سے ترتیب دیا

2000 ۔ انوار عقیدت ۔ نعتیہ انتخاب

2000 ۔ پی ایچ ڈی پر کام کرنا شروع کر دیا ۔

2001 ۔ ارمغان نعت ۔ ادیب رائے پوری کی مشہور نعتیں اور مقصود کائنات کے بعد کا کلام

2004 ۔ پی ایچ ڈی کا عنوان منظور ہوا اور پروفیسر محمد سعید کی زیر نگرانی باقاعدہ کا شروع کیا ۔

2012 - اپنے مقالے اردو نعت پاکستان میں پر پی ایچ ڈی کی سند حاصل کی ۔

2013 ۔ کلیات ریاض سہروردی کی ترتیب و تدوین

2016 ۔ اساس نعت گوئی

2016 ۔ کلیات عزیز خاکی

2017 ۔ ایک سو ایک پاکستانی نعت گو شعرا کے نام سے تذکرہ و انتخاب

زیر تکمیل[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
  • کلیات قمر انجم
  • کلیات ادیب رائے پوری
  • اردو کی نعت گو شاعرات کا تذکرہ و انتخاب

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

نعت کائنات پر نئی شخصیات

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات