وفورِ عشقِ پیمبر ہے کائنات مری ۔ عبد الرحمان واصف

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

LINK

شاعر : عبد الرحمان واصف

مطبوعہ : 2017 - بہترین نعت کی تلاش

کیٹگری: 2

کلام نمبر : 20

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

وفورِ عشقِ پیمبر ہے کائنات مری

اسی شعور سے بہتر ہے کائنات مری


میں خالی ہاتھ سہی، ان کا نام لیوا ہوں

مرے گمان سے بڑھ کر ہے کائنات مری


وہ ایک اسم ہے اسم ِ عظیم میرے لیے

اس ایک گُل سے معطر ہے کائنات مری


انہی کی بات مقدم ہے ساری باتوں پر

اور ان کا ذکر سراسر ہے کائنات مری


یہی درود مرے جسم کا تنفس ہے

یہ آستانہء اطہر ہے کائنات مری


نگاہ و دل میں دھڑکتا ہے شوق طیبہ کا

سو دو جہاں سے فزوں تر ہے کائنات مری

نئے صفحات

2017 کی بہترین نعت کی تلاش[ماخذ میں ترمیم کریں]

تعارف
کیٹگری 1
کیٹگری 2
کیٹگری 3

سانچہ میں تکرار پایا گیا: سانچہ:نعت ورثہ ۔ 2017 کی بہترین نعت کی تلاش ۔ کیٹگری 2

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نئے اضافہ شدہ کلام