ہوں تو عاشق مگر اطلاق یہ ہے بے ادبی ۔ مومن خان موؔمن

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 21:21، 15 جنوری 2020ء از ADMIN 2 (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (←‏مزید دیکھیے)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

شاعر: مومن خان مومن

تضمین بر : مرحبا سید مکی مدنی العربی ۔ جان قدسی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

ہوں تو عاشق مگر اطلاق یہ ہے بے ادبی

میں غلام اوروہ صاحب ہے ، میں امت ، وہ نبی

یا نبی یک نگہ لطف بہ امی وابی

" مرحبا سید مکی مدنی العربی

دل وجاں باد فدایت چہ عجب خوش لقبی "


مظہرِ نور خدا ، شکل ہے محسودِ صنم

محو تیرے ملک و حور و پری وآدم

کیا ہی عالم ہے کہ تصویر ہی کا سا عالم

" من بیدل بہ جمالِ تو عجب حیرانم

اللہ اللہ چہ جمال است بدیں بوالعجمی "


دشتِ عالم میں سراسیمہ گزاری اوقات

آج تک منزلِ مقصود نہ پائی ہَیہات

مدد اے خضرِ کرامت کہ نہیں پائے ثبات

" ماہمہ تشنہ لبانیم وتوئی آبِ حیات

لطف فرما کہ زحد می گزرد تشنہ لبی "


خود کہا ابن ذبیحین تو ظاہر میں کہا

جوہرِ پاک کی خوبی ہے فرشتوں سے سوا

سر سے لے پاؤں تلک نور خدا ، نامِ خدا

" نسبتِ نیست بہ ذات تو بنی آدم را

برتر از عالم و آدم تو چہ عالی نسبی "


صاحبِ خانہ سے ہوتا ہے مکاں کا اکرام

وہی جنت ہے جہاں میں ہو جہاں تیرا مقام

آب ہر چشمہ کرے کوثروتسنیم کا کام

" نخلِ بستان مدینہ زتو سرسبز مدام

زاں شدہ شہرۂ آفاق بہ شیریں رطَبی "


ہوئی انجیل کہاں ناسخِ توریت وزبور

تیری خاطر سے خدا نے یہ نکالا دستور

ہے رعایت تری ہر بات کی کتنی منظور

" ذات پاک تو دریں ملک عرب کردہ ظہور

زاں سبب آمدہ قرآں بہ زبانِ عربی "


کرسکے پایۂ عالی کو ترے کون ادراک

تیرے درجے کو نہ عیّوق ہی پہنچے ، نہ سہاک

گرچہ کافی تھی فضلیت کو حدیثِ لولاک

"شبِ معرا ج عروجِ تو گذشت از افلاک

بہ مقامے کہ رسیدی نہ رسد ہیچ نبی "


جوش میں شوق کے کچھ یاد رہی مدح نہ ذم

یہ نہ سمجھے کہ یہ کیا جاے ہے اورکیا ہیں ہم

خود ستائی ہے زبس رسمِ فصیحانِ عجم

" نسبت خود بہ سگت کردم وبس منفعلم

زاں کہ نسبت بہ سگِ کوے تو شدبے ادبی "


موؔمنِ زار کی صحت کا نہ تھا کچھ اسلوب

نہ دوا اور نہ پرہیز ، مرض حرصِ ذنوب

پرترا لطف ہے اعجاز مسیحا سے بھی خوب

" یا طبیب الفقرا انت شفاء لقلوب

زاں سبب آمدہ قدؔسی پئے درماں طلبی "



مرحبا سید مکی مدنی العربی اصل کلام اور تضامین

مزید دیکھیے

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نئے اضافہ شدہ کلام
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات