اے شہِ کون و مکاں، ذات تری صلِّ علٰی ۔ کفایت علی مراد آبادی

"نعت کائنات" سے
This is the approved revision of this page, as well as being the most recent.
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

شاعر: کفایت علی مراد آبادی

تضمین بر : مرحبا سید مکی مدنی العربی ۔ جان قدسی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم]

حبذا ! ذاتِ تو اے صاحبِ لولاک نبی

بطفیلت ہمہ خلق شرقی و غربی

افتخاریّۂِ انساب بہ عالی نسبی

’’مرحبا سید مکی مدنی العربی

دل وجاں باد فدایت چہ عجب خوش لقبی‘‘


اے شہِ کون و مکاں، ذات تری صلِّ علٰی

کوئی گل گلشنِ ایجاد میں ایسا نہ کھلا

حسن و خوبی، شرف و فضل و کرم میں اصلا

" نسبتے نیست بذات تو بنی آدم را

برتر از عالمِ آدم تو چہ عالی نسبی "


شاہِ لولاک لقب، فخرِ عرب، خیرِ انام

آپ کے نور سے ہے گلشنِ امکاں کا نظام

آپ کی ذات ہے واللہ سحابِ اکرام

" نخلِ بستانِ مدینہ ز تو سر سبز مدام

زاں شدہ شہرۂ آفاق بشیریں رطَبی "


آپ کی شکل و شمائل کا کہیں کیا عالم

آپ کے حُسن کو کس چیز سے نسبت دیں ہم

محوِ حیرت ہوں، خرد دنگ ہے ہنگامِ رقم

" منِ بیدل بہ جمالِ تو عجب حیرانم

اللہ اللہ چہ جمال است بدیں بوالعجبی "


آپ کے رتبہِ عالی کا کروں کیا مذکور

کشورِ عز و شرف آپ کے باعث معمور

اے رسولِ عربی! ناسخِ توریت و زبور

" ذات پاک تو دریں ملک عرب کرد ظہور

زاں سبب آمدہ قرآں بزبانِ عربی "


بحرِ ذخارِ عطا، صاحبِ کوثر کی ذات

رحمتِ جود و سخا، عینِ عنایات کے سات

دل فگاروں کا بھی یہ وردِ زباں ہے دن رات

" ماہمہ تشنہ لبانیم و توئی آبِ حیات

لطف فرما کہ زحدمی گزرد تشنہ لبی "


یہ دعا ہے مری اللہ سے ہر شام و سحر

ہووے جس وقت نمود آفتِ روزِ محشر

بجنابِ شہِ کونین کہوں میں آکر

’’ چشمِ رحمت بکشا ، سوئے من انداز نظر

اے قریشی لقبی ہاشمی و مطلبی ‘‘


آپ کا وہ درِ ارشاد ہے اے شاہِ امم

بصد آداب جہاں آتا ہے روحِ اعظم

شرم آتی مجھے اپنے سخن پر ہر دم

’’نسبتِ خود بسگت کردم و بس منفعلم

زاں کہ نسبت بہ سگِ کوئے تو شد بے ادبی‘‘


آپ کا رتبہِ اعجاز بہت ہے عالی

مردے زندہ کیے، مرتوں کو شفا اکثر دی

مرضِ دل کا گرفتار ہوا ہے کاؔفی

" سیدی انت حبیبی و طبیبِ قلبی

آمدہ سوئے تو قدؔسی پئے درمان طلبی "


مرحبا سید مکی مدنی العربی اصل کلام اور تضامین

مزید دیکھیے[ترمیم]

فراغ رہووی 13 جولائی 2020 کو دار ِ فانی سے رخصت ہوگئے

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

نئے اضافہ شدہ کلام
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات