قسیمِ نور و تجلی کی ذات روشن ہے ۔ نواز اعظمی

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 11:29، 17 اپريل 2018ء از SOHAIL SHEHZAD (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: 200px شاعر : نواز اعظمی مطبوعہ : 2017 - بہترین نعت کی تلاش کیٹگری: 3 کلام نمبر : 14...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

Temp nawaz azmi.jpg


شاعر : نواز اعظمی

مطبوعہ : 2017 - بہترین نعت کی تلاش

کیٹگری: 3

کلام نمبر : 14

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

قسیم ِ نور و تجلی کی ذات روشن ہے

سراپا حاملِ حسنِ صفات روشن ہے


حریمِ جاں میں ہے عشقِ شہِ امم کا چراغ

سو میرے دل کی ابھی کائنات روشن ہے


رخِ نبی سے منور ہوئی ہے صبحِ ازل

گھنیری زلف کے سائے میں رات روشن ہے


اٹھی جو روشنی غارِ حرا سے حکمت کی

اسی سے جلوہ گہِ شش جہات روشن ہے


میں جا رہا ہوں دیارِ شہِ امم کی طرف

زہے نصیب سبیلِ نجات روشن ہے


میں اس کے گوشوں میں کس کس کو اب شمار کروں

ہر ایک پہلو سے ان کی حیات روشن ہے


نواز گرچہ ترا دل ہے تیرہ و تاریک

تری طرف نظَرِ التفات روشن ہے

نئے صفحات

2017 کی بہترین نعت کی تلاش

تعارف
کیٹگری 1
کیٹگری 2
کیٹگری 3

سانچہ میں تکرار پایا گیا: سانچہ:نعت ورثہ ۔ 2017 کی بہترین نعت کی تلاش ۔ کیٹگری 2

مزید دیکھیے

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نئے اضافہ شدہ کلام