قبولیت کا یہی طریقہ نکالنا ہے ۔ عبدالرحمان واصف

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 02:25، 17 مئی 2018ء از ADMIN (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ }} قبولیت کا یہی طریقہ نکالنا ہے مجھے مدینے کی سمت رستا نکالنا ہے درود پڑھ کر تمام کرنا...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


قبولیت کا یہی طریقہ نکالنا ہے

مجھے مدینے کی سمت رستا نکالنا ہے


درود پڑھ کر تمام کرنا ہے تیرگی کو

درونِ دشتِ غبار، دریا نکالنا ہے


بسا کے رکھنا ہے دل میں ان کی محبتوں کو

سوائے عشقِ رسول جو تھا، نکالنا ہے


کہ جس کو سن کر پیمبرِ کائنات خوش ہوں

سخن سرائی میں ایسا لہجہ نکالنا ہے


نگاہ و دل میں ہو جاگزیں صرف ان کی چاہت

نگاہ و دل سے فریبِ دنیا نکالنا ہے


جو داغ دل پر حصولِ دنیا کا لگ چکا ہے

وہ داغ اب دل سے رفتہ رفتہ نکالنا ہے


مجھے شہِ انبیاء کی مدح و ثناء کو لکھ کر

سیاہ الفاظ سے اجالا نکالنا ہے

پیشکش

نواز اعظمی


مزید دیکھیے

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے اضافہ شدہ کلام
نئے صفحات